تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 603 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 603

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطاب فرمودہ 28 اکتوبر 1979ء سورۃ انفال میں بیان فرمودہ مومنین کی نوصفات اور صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ خطاب فرمودہ 28 اکتوبر 1979ء بر موقع سالانہ اجتماع انصار الله حضور رحمہ اللہ نے اپنے خطاب کا آغا ز سورۃ انفال کی پانچویں آیت کی پر حکمت تفسیر سے کیا اور اس سے استنباط کرتے ہوئے سچے مومنوں کی نوصفات بیان کیں اور فرمایا کہ جب ہم ان آیات پر غور کرتے ہیں اور یہ صفات اپنے سامنے رکھتے ہیں تو ہمارے سامنے جماعت احمدیہ کا اور اس کی ذیلی تنظیموں کا پروگرام آ جاتا ہے۔جس کا نہیں ابھی اعلان کروں گا“۔حضور نے فرمایا کہ اس اعلان سے قبل میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعتی زندگی کے سوسال پورے ہونے میں قریباً دس سال باقی ہیں۔اور میرے اس پروگرام کا تعلق انہی دس سالوں سے ہے۔حضور نے اپنے تاریخی پروگرام کی شق وار وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اس پروگرام کا پہلا حصہ علوم روحانی کا سیکھنا ہے۔اس کے لئے ہر احمدی بچہ خواہ وہ شہر میں رہنے والا ہو یاد یہات میں ، خواہ وہ بڑی جماعتوں کا طفل ہو، خواہ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھنے والا ہو، جہاں پر ایک ہی خاندان احمدی ہو، اسے جتنی جلدی ممکن ہو سکے، قاعدہ یسر نا القرآن پڑھا دیا جائے“۔حضور نے اس پروگرام کی دوسری شق بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ عمر کے لحاظ سے ہر طفل، ہر خادم، ہر نیا احمدی، ہر پر ان غافل احمدی قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کی طرف متوجہ ہو۔اور اس پروگرام کے اس حصے کی تیسری شق یہ بیان فرمائی کہ جو افراد قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہیں، وہ قرآن کریم کے معانی کی تفسیر پڑھنے کی طرف " متوجہ ہوں۔حضور نے فرمایا کہ ”جب ہم نے یہ کہا ہے کہ ایک سچا مومن اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت کرتا ہے تو جو شخص یہ جانتا ہی نہیں کہ اللہ تعالی کیا حکم دیتا ہے؟ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کیسے کر سکے گا ؟“ 603