تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 592
ارشادات فرموده 06 ستمبر 1979ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم دی ہی نہیں جا سکتی۔دنیا سے اتنا پیار کرنے والا، دنیا کی ہر قسم کی خیر خواہی کا سامان قرآن کریم کی شکل میں لانے والا، دنیا کے ہر شخص کی فلاح و بہبود کے سامان کرنے والا۔چاہے کوئی شخص اسلام لائے یا نہ لائے ، یہ الگ بات ہے، مگر ایسے آدمی کو گالیاں دی گئیں، اب وہ زمانہ نہیں۔اب ان کو صحیح اسلام کا پتہ لگ گیا ہے۔اب یہ پلٹا کھایا ہے، حالات نے۔صحافی بڑے تیز ہوتے ہیں، مگر میں نے اپنی پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کو آنسوؤں سے روتے دیکھا ہے۔ایک صحافی عورت نے کہا کہ اسلام کی اتنی حسین تعلیم ہے، مگر آپ اتنی دیر کے بعد کیوں آئے ہیں؟ یہ تعلیم ہم کو پہلے کیوں نہیں بتائی؟ مطبوعه روزنامه الفضل 19 ستمبر 1979ء) 592