تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 583
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 24 جولائی 1979ء غلبہ اسلام کی مہم کو اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم سے باندھا ہے خطاب فرمودہ 24 جولائی 1979ء بر موقع فضل عمر درس القرآن کلاس وو حضور رحمہ اللہ نے نوجوانوں پر مستقبل قریب میں عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے، انتہائی بصیرت افروز پیرائے میں قرآن حکیم کی تعلیم پھیلانے پر زور دیتے ہوئے فرمایا:۔غلبہ اسلام کی مہم کو اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم سے باندھا ہوا ہے۔اس لئے دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں قرآن کریم اور اس کے مطالب کو پھیلانا ضروری ہے۔تا کہ جب ان علاقوں کے لوگ اسلام میں داخل ہوں تو ایسے احمدی معلم میسر ہوں ، جوان کی تربیت کر سکیں۔آپ نے فرمایا کہ وو۔۔۔۔یه لوگ تقاضا کریں گے کہ ان کو اسلام کی روح سے آشنا کیا جائے اور اس کی گہرائیوں کا علم دیا جائے“۔فرمایا:۔"۔۔۔ہمارا یہ دعوی ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم دنیا بھر کی بیماریوں کا علاج اور دنیا بھر کے وسیع ترین مسائل کا حل ہے۔اور ہمیں ساری دنیا کو یہ باور کراتا ہے کہ یہ تعلیم اتنی بلند اور مؤثر ہے کہ تمہارے تمام مسائل حل کر سکتی ہے۔اور تمہارے پاس جو تعلیم ہے، وہ تمہارے مسائل کا حل نہیں ہے۔جب ہم یہ بات دنیا کو بتادیں گے توہ خود بخود داسلام کی طرف کھنچے چلے آئیں گے“۔اس ضمن میں آپ نے احمدی نوجوانوں پر زور دیا کہ مختلف ملکوں کی زبا نہیں سیکھیں تا کہ اقوام عالم تک قرآن کا پیغام مؤثر طریق پر پہنچاسکیں“۔( مطبوعه روز نامہ افضل 25 جولائی 1979 ء ) 583