تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 582 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 582

پیغام فرمودہ 07 جولائی 1979ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم معارف سیکھنے کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ ہم امام آخر الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ کریں کہ اس زمانہ کے تقاضوں کے مطابق تفسیر قرآن کریم صرف حضور علیہ السلام کی تصانیف میں ہی وو ملتی ہے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔قرآن شریف کے عجائبات اکثر بذریعہ الہام میرے پر کھلتے ہیں اور اکثر ایسے ہوتے ہیں کہ تفسیروں میں ان کا نام ونشان بھی نہیں ہے“۔پھر فرماتے ہیں:۔میرے ہاتھ سے آسمانی نشانات ظاہر ہورہے ہیں اور میری قلم سے قرآنی حقائق اور معارف چمک رہے ہیں۔اٹھو اور تمام دنیا میں تلاش کرو کہ کیا کوئی عیسائیوں میں سے یا سکھوں میں سے یا یہودیوں میں سے یاکسی اور فرقہ میں سے کوئی ایسا ہے کہ آسمانی نشانوں کے دکھلانے اور معارف اور حقائق کے بیان کرنے میں میر امقابلہ کر سکے؟“ ضمیمه تریاق القلوب صفحه 139 ، روحانی خزائن جلد 15) پس غلبہ اسلام کی صدی کے شایان شان استقبال کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان علوم اور معارف سے خود اپنے آپ کو اور اپنی اولادوں کو آگاہ کریں، جو حضور علیہ السلام کی تصانیف میں بیان ہوئے ہیں۔اسی غرض کے لئے میں چاہتا ہوں کہ آپ اس جلسہ کے موقع پر اگلے سال کے لئے یہ پروگرام تیار کریں کہ آپ کی جماعت کے تمام افراد، خواہ وہ بوڑھے ہوں یا جوان، عورتیں ہوں یا بچے، قرآن کریم کو پڑھنا سیکھیں اور اس کا ترجمہ دیکھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جو کتب آپ کو میسر ہوں، ان کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں۔خدا تعالیٰ ہمیں حضور علیہ السلام کے بیان فرمودہ حقائق و معارف اور علوم سیکھنے کی توفیق اور ہمت بخشے۔خدا تعالیٰ ہمارے ذہنوں اور ہمارے دلوں کو ان معارف اور علوم کو جذب کرنے کی صلاحیت عطا فرمائے اور خدا تعالیٰ ہمیں یہ توفیق بخشے کہ ہم خود بھی ان حقائق و معارف سے فائدہ اٹھا ئیں۔اور يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًان کے تحت نئے داخل ہونے والوں کو بھی ان سے فیض یاب کریں۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور ہر آن آپ کا نگہبان ہو۔آمین۔والسلام مرزا ناصر احمد خليفة المسيح الثالث ۷ جولائی ۱۹۷۹ء/ ۱۳۵۸ ہش ( مطبوعه روزنامه الفضل 19 اگست 1979ء) 582