تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 581 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 581

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام فرمودہ 07 جولائی 1979ء وقت قریب ہے کہ لوگ اسلام کے پیغام پر متوجہ ہونے پر مجبور ہو جائیں گے پیغام فرموده 07 جولائی 1979 ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت ہائے احمد یہ سری لنکا مکرم محترم مولوی محمد عمر صاحب السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ کا خط ملا، مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت ہائے احمد یہ سری لنکا مؤرخہ ۲۲ وفا ۱۳۵۸ھ کو اپنے دوسرے سالانہ جلسہ کا انعقاد کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ اس سالانہ جلسہ کو ہر لحاظ سے کامیاب اور با برکت کرے اور اسے سری لنکا میں حق اور صداقت کے فروغ کا ذریعہ بنائے۔آمین۔اس موقع پر میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض یہ تھی کہ شریعت قائم ہو اور دین دوبارہ تر و تازہ ہو۔دوسرے الفاظ میں حضور علیہ السلام کی آمد کا مقصد یہ ہے کہ قرآنی تعلیم کی خوبصورتی کو تمام دنیا پر واضح کر کے اسلام کو تمام ادیان پر غالب کیا جائے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کے قیام کو نوے سال گزر چکے ہیں، اس مختصر سے عرصہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام زمین کے کناروں تک پہنچ چکا ہے۔اب وہ وقت قریب ہے کہ آج اس پیغام پر کان نہ دھرنے والے بھی اس کی طرف متوجہ ہونے پر مجبور ہو جائیں گے۔خدا تعالیٰ اپنی زبر دست قدرت کے ساتھ اسلام کے حق میں قلوب میں ایک تبدیلی پیدا فرمائے گا اور دل اسلام کی طرف مائل ہوں گے اور دماغ حضرت خاتم الانبیاء حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کی صداقت اور حقانیت کو قبول کر لیں گے۔یہ سب کچھ انشاء اللہ آئندہ صدی میں ہونے والا ہے، جو غلبہ اسلام کی صدی ہے اور جس کی ابتدا میں صرف دس سال باقی ہیں۔ایسے وقت میں ایسے استادوں کی ضرورت ہوگی ، جو يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًان کے تحت افواج کی صورت میں نئے داخل ہونے والوں کو دین کی تعلیم دے سکیں اور ان کے دلوں میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی حقیقی روح پیدا کرسکیں۔اور ایسے استاد اس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتے ، جب تک ہم قرآنی علوم و معارف سے بہرہ ور نہ ہوں۔اور اس زمانہ میں قرآنی علوم و 581