تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 571
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرمودہ 02 اپریل 1978ء زبا نہیں تو بڑی اچھی تم سیکھ گئے ہو، اس لحاظ سے کہ اپنے گھر میں تم نے تعلیم حاصل کی ہے۔لیکن ہم انگریزی میں پڑھاتے ہیں اور انگریزی کا تمہارا معیار وہ نہیں ہے، جو ہمارے طالب علم کا ہونا چاہئے۔اس واسطے پہلے جا کر انگریزی پڑھو، پھر آ کے ہمارے پاس روسی زبان اور سپینش زبان اور فرانسیسی زبان سیکھنا۔وہ اپنی انگریزی ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بہر حال جو رستے میں روکیں ہیں، وہ اس لئے نہیں کہ ہم کھڑے ہو جائیں۔بلکہ اس لئے ہیں کہ ہم ان کو پھلانگیں اور آگے نکلیں۔ہم کسی مقام پر کھڑے ہونے کے لئے نہیں پیدا ہوئے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوگا۔پس اس کے لئے بھی رائے لینے کی ضرورت نہیں ، بڑی اچھی تجویز ہے“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 31 مارچ تا 02 اپریل 1978ء ) 571