تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 570 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 570

ارشادفرمودہ 02اپریل1978ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ہے۔صد سالہ جو بلی کا منصوبہ جو ہے، اس میں سو زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کی اشاعت کا کام ہے۔اور ہمارے لئے مشکل یہ ہے کہ ہم ذمہ داری نہیں لے سکتے کہ ایک عیسائی اور دہریے کے کئے ہوئے ترجمے کو قبول کر کے اسے شائع کر دیں۔اور اگر وہ غلط ہو تو ذمہ داری تو ہمارے اوپر آگئی ناں۔ہم نے اس کی اشاعت کی اجازت دے دی، اس پر پیسے خرچ کر کے اپنے نام پر دنیا میں اس کو پھیلا دیا۔اس لئے ہمارے اندراحمد یوں میں ایسے مخلص، پڑھے لکھے علم دین سے واقف ، زبان دان ہونے چاہئیں۔ایک سو زبانوں کے ماہر ہونے چاہئیں کہ جو خواہ ہم ترجمہ کہیں اور سے کروائیں، لیکن ان کے اندر کم از کم اتنی قابلیت ہو کہ وہ اس کی Revision کر سکیں کہ صحیح ترجمہ ہو چکا ہے اور اس کی صحت کی ذمہ داری لے لیں۔اس کے بغیر تو یہ کام نہیں ہو سکتا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ کم از کم اوسطا یعنی پہلے شروع میں تو کچھ وقت لگے گا، ہر سال میں دوزبانوں کا ایک ماہر پیدا ہو جائے۔اوسط سبھی بنتی ہے ناں۔پچاس سال میں اگر سو زبانوں کے ماہر کرنے ہیں تو ہر سال میں دوزبانوں کے ماہر پیدا ہونے چاہئیں۔بہر حال آپ انگریزی اور عربی کی طرف زیادہ توجہ دیں۔ملک سیف الرحمن صاحب جامعہ احمدیہ کے پرنسپل ہیں، وہ اس کے متعلق منصوبہ بنائیں۔ہمارے ایک نوجوان شاہد فارسی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔تو میں نے ان سے پوچھا کہ تم آج کل کی جو فارسی ہے، اس کے مطابق تمہاری تعلیم چل رہی ہے؟ وہ بڑا اچھا ہوشیار مبلغ ہے، اللہ تعالیٰ اس کو برکت دے اور جلاء پیدا کرے، اس کے دماغ میں اور اس کے اخلاص کو مضبوط کرے، بڑا اچھا چل رہا ہے۔وہ مجھے کہنے لگا کہ جس انسٹی ٹیوشن میں ، میں پڑھ رہا ہوں ، وہاں سوائے فارسی زبان کے اور کسی زبان میں بات ہی نہیں کی جاتی۔ایک لفظ بھی نہیں بولا جاتا۔تو دو، تین سال میں اس نے زبان سیکھ لی ہے۔لیکن ابھی اور آگے ترقی کی ضرورت ہے۔اسی طرح بعض ملکوں میں ہمارے نو جوان زبانیں سیکھ رہے ہیں۔بعض زبانیں یہاں سیکھ رہے ہیں۔کچھ ہم نے کوشش شروع کی ہوئی ہے زبانیں سیکھنے کی۔لیکن بہر حال ہر زبان میں مہارت حاصل ہونی چاہئے۔ایک ہمارے ایسے نوجوان ہیں، جو کسی سکول میں نہیں گئے۔اور ان کو خدا تعالیٰ نے زبان سیکھنے کا ایسا ملکہ عطا فر مایا ہے کہ انہوں نے گھر بیٹھ کے روسی زبان بھی پڑھ لی اور فرانسیسی بھی ایک حد تک پڑھ لی اور سپینش زبان بھی ایک حد تک پڑھ لی اور اپنے خرچ پر۔وہ پیسے والے ہیں، میں نے ان کے رشتہ داروں کو ، عزیزوں کو کہا تھا کہ ان کو خدا نے بڑا اچھا دماغ دیا ہے، یورپ میں بھیج دیں، وہاں مختلف زبانوں میں مہارت پیدا کریں۔لیکن وہاں ان کو مشکل یہ پیش آگئی کہ جس ادارے میں داخل ہونا تھا، انہوں نے کہا کہ 570