تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 553
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُوْنُوْا مُؤْمِنِيْنَ (الشعراء: 04) کا اسوہ چھوڑا ہے، اس اسوہ پر عمل کرتے ہوئے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک زندہ نبی ہیں ، قیامت تک کے لئے۔آپ " کی قوت قدسیہ اور روحانی فیضان بنی نوع انسان کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ آپ کے قدموں پر جمع ہوں اور آپ کے فیوض سے حصہ لیں۔پس آپ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم پر بھی فضل کرے اور رحم کرے اور اپنے پیار سے ہمیں نوازے اور ہماری غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں آئندہ کی غلطیوں سے بچائے۔اور بنی نوع انسان کی خدمت کا جو فریضہ ہم پر عائد کیا گیا ہے، ہمیں اسے مادی لحاظ سے بھی اور روحانی لحاظ سے بھی پوری طرح اور کامل طور پر نبھانے کی توفیق عطا کرے۔اور ہمیں توفیق دے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ٹھاٹھیں مارنے والے پیار کے سمندر میں سے ہم اپنے برتن بھرمیں اور اس پیاسی دنیا کے منہ کے ساتھ جا کر لگا ئیں۔اور اس پیار کے نتیجہ میں ان کے دلوں کو خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے میں کامیاب ہوں۔اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔ب آپ جائیں گے، خدا تعالیٰ سفر و حضر میں آپ کا ناصر ہو اور محافظ ہو اور آپ اس کی پناہ میں رہیں۔اور آپ کو وہ ہر شر سے محفوظ رکھے اور ہر خیر میں آپ کو حصہ دار بنائے۔آپ کو دنیا پر احسان کرنے والا وجود بنائے، دنیا کا خادم بنائے، فسادات کو دور کرنے والا بنائے، فساد سے بچنے والا بنائے۔اور آپ دنیا پر یہ ثابت کریں کہ خدا تعالیٰ نے ہم پر جوذ مہ داری ڈالی تھی ، خدا نے پھر اپنے فضل سے یہ توفیق بھی دی کہ ہم نے اس کو نباہ لیا۔اور جب ہم اپنے فرائض پورے کر کے مریں تو خدا تعالیٰ ہم سے غصے نہ ہو اور ناراض نہ ہو۔بلکہ ہم سے پیار کرنے والا ہو اور ہم اس کی رضا کی جنتوں میں جانے والے ہوں۔اللهم امین“۔مطبوعه روز نامه افضل 28 جنوری 1979ء) ( روزنامه 553