تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 538 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 538

اقتباس از خطاب فرموده 29اکتوبر 1978ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم کے بیان میں فرق کر جائے گا۔مثلاً اسلام نے کہا ہے کہ سچ بولو اور ہم نے ہمیشہ سچ بولنا ہے۔لیکن سچ بولنے کے الفاظ اور طریقہ اور وقت کا انتخاب وغیرہ بہت سی چیزوں میں فرق آجاتا ہے۔ایک قوم کے سامنے اگر اخبار میں سچ بولا جائے اور اس کی اشاعت کی جائے، انٹرویو دیئے جائیں، پریس کانفرنسز کی جائیں تو وہ اس کی طرف زیادہ توجہ دیتی ہے۔اور ایک قوم ہے، اس سے اگر زبانی با تیں کی جائیں یا سارے ہی حربے استعمال کئے جائیں تو وہ توجہ کرتی ہے۔بہر حال ایک منصوبہ یہ ہے کہ یورپ کے ہر ملک میں مشن قائم ہو جائیں۔اس میں ابھی بہت سی چھوٹی چھوٹی ٹیکنیکل اور قانونی دشواریاں بھی ہیں۔اوسلو میں ہم دو سال سے زمین لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا قاعدہ یہ ہے کہ اگر میونسپلٹی کسی کو کوئی جگہ دے، صرف مسلمانوں کو یا ہمیں مسجد اور مشن ہاؤس بنانے کے لئے نہیں یا کسی بھی مذہبی مقصد کے لئے ہی نہیں بلکہ کسی کا بھی کوئی پبلک جگہ بنانے کا پروگرام ہو اور وہ کہیں کہ ہمارے پاس یہ جگہ ہے، جو ہم دے سکتے ہیں تو پہلے وہ اس کا سروے کرتے ہیں۔اور پھر اخبار میں اعلان کرتے ہیں اور اس جگہ کے ارد گرد بسنے والے لوگوں کو قانون نے یہ حق دیا ہے کہ اگر تم نے کوئی اعتراض کرنا ہے کہ اس جگہ کو فلاں وجہ سے پبلک جگہ نہ بنایا جائے تو اعتراض کر دو۔اور پھر کوئی نہ کوئی اعتراض ہو جاتا ہے۔لندن میں ہم نے خودسنا ہے کہ بعض لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ جی ہمارے ہمسائے کے پاس ایک کتا ہے، وہ بھونکتا ہے اور ہمیں (ڈسٹرب ) Disturb کرتا ہے۔کوئی کہتا ہے کہ ہم میاں بیوی اکیلے خاموش زندگی گزارنے کے عادی ہیں اور ہمارے ہمسائے کے تین بچے ہیں، جو شور کرتے ہیں۔(بچوں نے تو شور کرنا ہی ہے ) ان بچوں کے شور سے ہمیں نجات دلائی جائے۔میرے نزدیک ان کے دماغ غلط طرف بھی چل پڑے ہیں۔بہر حال ان کو قانون نے یہ اجازت دی ہے کہ اگر کسی نے کوئی Objection ( او جشن) کرنا ہے، کوئی اعتراض کرنا ہے تو وہ فیصلے سے پہلے بتا دے۔پھر اگر وہ اس قسم کے اعتراض ہوں، جو قابل قبول نہیں ہیں تو وہ خود ہی فیصلہ کر دیتے ہیں۔اور اگر کسی جگہ ان کو وزن نظر آئے یا یہ نظر آئے کہ اگر ہم نے یہ نا معقول بات نہ مانی تو احتجاج بھی ہوسکتا ہے تو پھر وہ ان کو بلا کر بات کرتے ہیں اور سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ تمہارا خیال غلط ہے، تمہیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی ، وغیرہ۔اس قسم کی اور بہت سی روکیں ہوتی ہیں۔اور اوسلو میں بھی اس قسم کی روکیں پیدا ہوئیں۔ہم ایک دو جگہ اور کوشش کر رہے ہیں۔اس سفر میں میری توجہ اس طرف بھی گئی کہ جن ممالک میں ابھی تک ہماری مساجد اور مشن ہاؤس نہیں ہیں، وہاں مسجد اپنے وقت پر بن جائے گی لیکن فی الحال کسی مناسب جگہ پر کوئی مکان خرید لیا جائے ، جو 538