تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 523 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 523

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم نمونہ، جو ہمارے سامنے رکھا گیا ہے، اصولی طور پر اس کے دو حصے ہیں۔ایک دعا کا حصہ ہے۔اور دوسرے تدبیر کا حصہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی ان دو بنیادی صفات کو ہمارے سامنے اس رنگ میں بیان کیا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ تدبیر کو اس کی انتہا تک پہنچاؤ اور دعا کو اس کی انتہا تک پہنچاؤ۔تب خدا تعالیٰ بہتر نتائج پیدا کرے گا۔یہ ہے اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔بنی نوع انسان کو صراط مستقیم دکھانا ، ہمارا فرض ہے۔جماعت احمدیہ کو قائم ہی اس لئے کیا گیا ہے کہ بنی نوع انسان کے دل محبت اور پیار کے ساتھ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم اسوہ کے ذریعے جیت کر انہیں صراط مستقیم کی طرف لایا جائے۔اس عظیم اسوہ کے ذریعے ، جس کی جھلک اپنی اپنی استطاعت کے مطابق ہر احمدی کی زندگی میں غیر کو نظر آنی چاہیے، دعا اور تدبیر کے مضمون کو میں آگے پیچھے کر کے آہستہ آہستہ آپ کو سمجھنے کی کوشش کروں گا ، آپ غور سے سنتی رہیں۔جہاں تک تدبیر کا تعلق ہے، احمدی مستورات نے اس میدان میں ایک وقت میں بڑا اچھا نمونہ دکھایا۔انگلستان کی مسجد ( یعنی خدا کا گھر کیونکہ ان المساجد اللہ فرمایا ہے۔ہماری احمدی بہنوں کے چندہ سے بنی۔اور چندہ دینے والیوں میں وہ بھی تھیں، جنہوں نے اپنا سارا از یور خدا کی اس مسجد کی تعمیر کے لئے پیش کر دیا۔اور اللہ تعالیٰ نے ان کی اس پیش کش کو قبول کیا۔جیسا کہ ان با برکت نتائج سے ظاہر ہوتا ہے، جن کا تعلق لندن کی مسجد سے ہے۔1924ء میں مسجد بنی اور میں اس کے قریباً دس سال کے بعد 34 ء میں وہاں پڑھنے کے لئے گیا۔اس وقت تک آہستہ آہستہ ترقی کرتے ہوئے جماعت اس مقام پر پہنچی تھی کہ نماز میں بمشکل ایک صف ہوتی تھی۔اور میرا نہیں خیال کہ میں نے جمعہ والے دن مسجد میں کبھی دو صفوں سے زیادہ آدمی دیکھے ہوں۔بہت دفعہ میں جمعہ پڑھنے کے لئے آکسفورڈ سے وہاں آجا تا تھا۔اور اب وہاں یہ حال ہے کہ مسجد بھر جاتی ہے، مسجد کے ساتھ ایک PREFABRICATED ہال یہ ایک اچھا خاصہ بڑا ہال بنایا گیا ہے، وہ بھی بھر جاتا ہے۔اور وہ مردوں کے لئے بھی نا کافی ہو جاتا ہے۔مستورات کو مشن ہاؤس کے اندر ایک بہت بڑا ہال ہے ، وہ دیا جاتا ہے۔جو ان سے بھر جاتا ہے اور نا کافی ہو جاتا ہے۔پھر عید کے موقع پر صحن میں ایک بہت بڑا شامیانہ لگایا گیا، اس میں بھی مرد سا نہ سکے اور باہر لان میں آگئے۔523