تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 34
خطبه جمعه فرموده یکم فروری 1974ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم صدی بھی اسلام کے جرنیل کی حیثیت سے مہدی معہود کی صدی ہے اور دوسری صدی بھی مہدی معہود کی صدی ہے، جس میں اسلام غالب آئے گا۔اس کے بعد تیسری صدی میں تھوڑے بہت کام رہ جائیں گے، اور وہ جیسا کہ انگریزی میں ایک فوجی محاورہ ہے، Moppling up operation ( یعنی جو چھوٹے موٹے کام رہ گئے ہوں، ان کو کرنا۔) جب تیسری صدی والے آئیں گے، وہ خود ہی ان کا موں کو سنبھال لیں گے۔لیکن ہم جن کا تعلق پہلی اور دوسری صدی کے ساتھ ہے کیونکہ میرے سامنے اس وقت بھی جو چھوٹی سی جماعت کا ایک حصہ بیٹھا ہوا ہے، ان میں سے بہت سے وہ ہوں گے، بلکہ میرا خیال ہے، یہاں بیٹھنے والوں کی اکثریت وہ ہو گی، جو اسی دلیری اور شجاعت اور فرمانبرداری اور ایثار کے جذبہ کے ساتھ پہلی صدی کو پھلانگتے ہوئے ، دوسری صدی میں داخل ہوں گے اور خدا تعالیٰ کے حضور دینی قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں گے۔اور وہ بھی اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے نظارے دیکھنے والے ہوں گے کہ اسلام کے غلبہ کے لئے دوسروں کے دلوں میں بھی کوئی شک اور شبہ نہیں رہا۔ہمارے دلوں میں تو آج بھی نہیں ہے۔لیکن دنیا کی اکثریت بلکہ مسلمانوں کی اکثریت بھی اس شبہ میں ہے کہ ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ اسلام ساری دنیا پر غالب ہو جائے۔ان کو یہ نظر نہیں آرہا کہ اسلام کے غلبہ کے سامان پیدا کر دیئے گئے ہیں۔ہم خدا کی رحمت سے مہدی معہود کے زمانے کو پانے اور آپ کو شناخت کرنے والے ہیں، ہمیں یہ نظر آ رہا ہے۔ان بشارتوں کو پورا ہوتے دیکھ کر جو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے دی گئی ہیں اور خدا کے اس سلوک کو دیکھ کر جو اس کا جماعت سے ہے اور خدا تعالیٰ کے ان معجزات کو دیکھ کر جو ہمارے بڑوں اور ہمارے چھوٹوں نے دیکھے ہیں اور جو ہمارے مغرب اور ہمارے مشرق اور ہمارے شمال اور ہمارے جنوب میں ظاہر ہور ہے ہیں ، ہم علی وجہ البصیرت اس مقام پر کھڑے ہیں کہ غلبہ اسلام کا زمانہ آگیا۔اور یہ زمانہ مہدی معہود کا زمانہ ہے۔اور وہ صدی جس میں عملاً اسلام دنیا میں غالب آنا شروع ہو جائے گا، وہ شروع ہونے والی ہے۔اس سے پہلی ( یعنی موجودہ ) صدی میں اسلام کے عظیم محل اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم قلعہ کی عمارت کو بنانے کے لئے جن مضبوط بنیادوں کی ضرورت تھی، وہ تیار ہوتی رہیں۔اب صدی ختم ہو رہی ہے، قریباً سولہ سال باقی رہ گئے ہیں۔گویا پہلی صدی میں قربانیاں دینے کے لحاظ سے ایک آخری دھکا لگانارہ گیا ہے۔اس کے لئے یہ 16 سالہ سکیم بنائی گئی ہے تاکہ اسلام کے غلبہ کے سامان جلد پیدا ہوں۔پس اسلام تو انشاء اللہ خدا کے فضل اور اس کی رحمت سے ساری دنیا پر غالب آئے گا۔دوسرے مذاہب اسلام کے عالمگیر غلبہ کا ابھی احساس نہیں رکھتے۔البتہ اپنی موت کا احساس ان کے اندر پیدا ہو گیا 34