تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 483 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 483

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطبہ جمعہ فرمود : 14 جولائی 1978ء نصرت جہاں سکیم تمہید ہے،صد سالہ جوبلی منصوبہ کی خطبہ جمعہ فرمودہ 14 جولائی 1978ء حضور نے نصرت جہاں ریزروفنڈ کی الہی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے جماعت کی قربانیوں کو نوازا اور بے حساب نفع عطا فر مایا۔اللہ تعالیٰ نے احمدی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں غیر معمولی شفا بخشی اور احمد یہ کلینکس اور ہسپتال آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ بن گئے۔لیکن نصرت جہاں سکیم تمہید ہے ، صد سالہ جوبلی منصوبہ کی ، جس کا 1973ء کے جلسہ سالانہ پر اعلان کیا گیا تھا۔اور جس کے ذریعے سوزبانوں میں قرآن کریم کی اشاعت اور اسلام کی عالمگیر دعوت و تبلیغ کا ایک جامع منصوبہ زیر تکمیل ہے۔یہ وہ اہم منصوبہ ہے، جس کے ذریعہ ہم نے دنیا کو اس جہالت سے نکالنا ہے، جس میں وہ روحانی طور پر پھنسی ہوئی ہے۔اور اس گند سے بچانا ہے، جس میں وہ اخلاقی طور پر گری ہوئی ہے۔ہم نے اس ہمہ گیر منصوبہ کے ذریعہ دنیا کو خالق و مالک خدا کے قدموں میں لا جمع کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ہم اس یقین کامل پر قائم ہیں کہ گو یہ باتیں اس وقت دنیا کو انہونی معلوم ہوتی ہیں لیکن چونکہ یہ خدائی وعدے ہیں، اس لئے اپنے اپنے وقت پر انشاء اللہ پورے ہو کر رہیں گے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایمان کے تقاضے پورے کریں اور اپنی سی کوشش کر دکھا ئیں۔فتح کا دارو مدار اللہ تعالیٰ کے فضلوں پر ہے۔خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ آخری زمانہ میں مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی جماعت کے ذریعہ اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا۔لیکن غلبہ اسلام کی اس عظیم الشان کامیابی کے لئے ہمیں اپنے اندر وہی یقین اور قربانی کی روح پیدا کرنی چاہئے ، جو صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طرہ امتیاز تھا۔فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ خوشخبری دی ہے کہ ابھی تین صدیاں پوری نہیں ہوں گی کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آجائے گا۔جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری صدی، جو عنقریب شروع ہونے والی ہے، اس کے استقبال کے لئے صد سالہ جوبلی فنڈ کا اجرا کیا گیا ہے۔یہ درحقیقت غلبہ اسلام کی صدی ہے۔جس میں اسلام اپنے عروج کو پہنچ جائے گا۔لیکن اس کے لئے ہمیں نسلاً بعد نسل 483