تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 33
33 33 تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطبه جمعه فرموده یکم فروری 1974ء تعالیٰ کے حکم کے بغیر کوئی اس کا تصور کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم منصو بہ بنایا اور اس نے جماعت احمدیہ جیسی کمزور جماعت کو کھڑا کر کے کہا کہ میں تجھ سے یہ کام لوں گا۔غلبہ اسلام کا یہ منصوبہ، اتنا بڑا منصوبہ ہے کہ نوع انسانی میں اتنا بڑا اور کوئی منصوبہ نہیں ہے۔اس لحاظ سے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ نوع انسانی کے لئے جن برکات کا سامان پیدا کیا گیا تھا، ان برکات کو ہر فرد بشر تک پہنچانا ہے اور کامیابی کے ساتھ ان کے دل کو جیتنا ہے۔یعنی یہ وہ منصوبہ ہے، جس کی ابتدا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک وجود سے ہوئی۔اور جس کی انتہا بھی آپ ہی کی قوت قدسیہ اور روحانی برکات کے ساتھ مہدی معہود کے ذریعہ مقدر ہے۔پس یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، جو دنیا میں تبلیغ اسلام اور اشاعت قرآن کے لئے جاری کیا گیا ہے۔انسان جب اس کے بارے میں سوچتا ہے تو اس کا سر چکرا جاتا ہے۔اگر ہمیں خدا تعالیٰ کا پیار نہ ملتا، اگر ہم اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو اپنی زندگیوں میں مشاہدہ نہ کرتے اور اگر ہمارے دماغ میں یہ خیال نہ ہوتا کہ ہم دنیا کے دل خدا اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے صرف اللہ تعالی کی تائید اور اس کی نصرت ہی سے جیت سکتے ہیں تو ہم بھی خود کو پاگل سمجھنے لگتے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے جس پیار کے نمونے ہم نے اپنی زندگیوں میں خود اپنے وجود میں مشاہدہ کئے ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے اور اس علم حقیقی کے حصول کے بعد کہ اللہ تعالیٰ تمام قدرتوں کا مالک ہے اور تمام خزانوں کا مالک ہے اور حکم اس کا چلتا ہے اور وہ اپنے حکم پر اور اپنے امر پر غالب ہے۔ہم اس علم و معرفت کے بعد اپنی کمزوری اور عاجزی پر نگاہ ڈالنی چھوڑ دیتے ہیں۔ہم آسمانوں کی طرف اپنی نگاہ کو اٹھاتے اور اس قادر و توانا خدا کی قدرتوں کے متصرفانہ جلوے دیکھ کر خدا پر توکل کرتے ہوئے اعلان کر دیتے ہیں کہ ایسا ہو جائے گا۔ورنہ ہم کیا اور ہماری طاقت کیا ؟ بظاہر یہ ناممکن ہے۔لیکن خدا نے آج آسمانوں پر یہی فیصلہ کیا ہے کہ اس کی تقدیر سے یہ بات بظاہر ناممکن ہونے کے باوجود بھی ممکن ہو جائے گی۔اور دنیا کے دل خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت لئے جائیں گے۔ایک نیا دورنئی صدی میں شروع ہونے والا ہے۔میں نے بتایا ہے، پہلی صدی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے ہے اور دوسری صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اب یہ صدی اور آئندہ آنے والی صدیاں مہدی معہود کی صدیاں ہیں۔کسی اور نے آ کر نئے سرے سے اشاعت اسلام کے کام نہیں سنبھالنے۔یہ مہدی ہی ہے، جو اسلام کی اس نشاۃ ثانیہ میں اسلام کے جرنیل کی حیثیت میں اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک محبوب روحانی فرزند کی حیثیت میں دنیا کی طرف بھیجا گیا ہے۔جماعت احمدیہ کی پہلی