تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 440 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 440

ارشادات فرمودہ 02 اپریل 1977ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اپنے آپ کو بڑا نہ سمجھا کرو سمجھتے ہیں، میں دیتا ہوں، تو کیوں نہیں دیتا؟ یہ کیا سوال ہے؟ اس کو چندے کی افادیت بتاؤ، ضرورت بتاؤ۔ابھی خرچ کا زمانہ تو جب ریز رو بن کر شکل بنے گی ، پھر ہوگا۔لیکن کچھ ایسی ضرورتیں ہیں ، میں نے تقریر میں اس کی تفصیل بتائی ہوئی ہے کہ دوران زمانہ یعنی جو پندرہ سال کا زمانہ ہے، اس کے دوران بھی ہمیں کچھ خرچ کرنا پڑے گا۔++ چنانچہ گوٹن برگ کی مسجد بن گئی۔پھر انگلستان میں ایک پریس کے لئے میں نے کہہ دیا تھا۔ابھی اس میں کچھ قانونی وقتیں ہیں۔کیونکہ ہمیں اس وقت پریس کی بڑی سخت ضرورت ہے۔لیکن یہ ضرورتیں پوری ہوئی ہیں۔ان کا اپنا بڑا فائدہ ہے۔اور جب رقم جمع ہو جائے گی تو انشاء اللہ اس بہت بڑی رقم سے اگلی صدی کے شروع میں خاصی Boast ملے گی۔لیکن یہ ساری چیزیں کام کرنے والوں کو مد نظر رکھنی پڑیں گی۔جو آگے پیسے لینے کے لئے جانے والا ہے، اگر اس کو خود نہیں پتہ کہ یہ چندہ کیوں لیا جا رہا ہے (میں نے اس سلسلہ میں صد سالہ جو بلی فنڈ کی مثال دی ہے۔باقی سارے چندوں کا بھی یہی حال ہے۔تو وہ اگلے سے نہیں منوا سکے گا۔حالانکہ اگر ان کو سمجھایا جائے تو وہ اپنے وعدے پورے کر دیتے ہیں۔اب جرمنی میں مجھے دورے میں پتہ لگا۔یورپ میں ہمارے کچھ لوگ چند سالوں سے گئے ہوئے ہیں تو ان میں سے بعض بڑے سست بھی تھے۔میں نے انہیں کہا کہ مجھے ان کے پتے دے دو۔تو سب نے تو مادیئے۔اب ان کو کہا ہوا ہے، پتے آجائیں گے۔لیکن بعض ملکوں نے دے دیئے۔ان کو ہر فرد کے نام میرے دستخطوں سے خط لکھا گیا اور ان کے نام یکدم پوسٹ ہو کر آگے چلا گیا۔ان کو میں نے یہی سمجھایا کہ صرف میری تو ذمہ داری نہیں ہے یا دوسروں کی ذمہ داری نہیں۔جیسی میری ذمہ داری ہے کاموں کے کرنے کی ، ویسی تمہاری ذمہ داری ہے۔تم کیوں نہیں حصہ دار بنتے؟ میں تو فوج میں نہیں رہا۔لیکن میں نے سنا ہے کہ فوج میں ایک محاورہ ہے، He produce the result کہ فلاں افسر نتائج پیدا کرتا ہے۔اور مجھے ان کا یہ محاورہ بڑا پیارا لگا ہے۔وہ یہ نہیں دیکھتے کہ اس کی Effort کتنی ہے؟ وہ یہ دیکھتے ہیں کہ اس کی Efront ، اس کی کوشش ، اس کی محنت، باشمر ہے یا نہیں ہے؟ تو اگر ایک شخص بظاہر بڑا محنت کرنے والا ہے لیکن نتیجہ نہیں نکالتا تو از ما اس کے اندر کوئی خامی ہے۔اس کو آپ بدل دیں۔اس کو کوئی احساس ہونا چاہئے کہ مجھے کیوں بدلا؟ کیونکہ ہماری اصل غرض تو اپنے کام سے ہے۔وہ کام ہمارا ہونا چاہیئے۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ کی تا 03 اپریل 1977ء) 440