تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 439
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ 02 اپریل 1977ء یہ جو برکت وہاں ظاہر ہوئی کہ 53 لاکھ کی بجائے خدا تعالیٰ نے کلینک کی آمد میں اتنی برکت ڈالی کہ کلینک بھی ہسپتال بن گئے اور سکولوں کی عمارتیں بھی بن گئیں۔مجلس مشاورت سے دو دن پہلے صرف غانا سے عبدالوہاب بن آدم نے قریب تھیں، چالیس ہزار پاؤنڈ کی Demand کی تھی کہ فلاں ڈاکٹر کو یہ ضرورت ہے۔ہسپتال کی عمارتیں بن گئی تھیں۔ایک اور نیا Wing چاہئے۔آپریشن تھیڑ کو بڑھایا جائے ، رہنے کی جگہ دی جائے ،سکول کا ایک نیا Wing بنایا جائے ، سکول کی نئی کلاسز بنائی جائیں۔میرے خیال میں ایک ملک کا تھیں، چالیس ہزار پاؤنڈ کا مطالبہ تھا۔اور یہ مطالبہ نہیں تھا کہ پیسے بھیجیں جائیں۔یہ مطالبہ تھا کہ ہمیں خرچ کرنے کی اجازت دیں، پیسے۔تو غانا کے پیسے غانا میں خرچ ہوتے ہیں۔غانا اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے۔وہ باہر سے نہیں مانگتا۔اس واسطے و خلافت کی جو برکت ہے، وہ لیتے ہیں۔ان کی چیز ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ ہمیں اجازت دیں، ہم اس میں سے خرچ کر دیں۔میرا یہ کام ہے کہ میں یہ دیکھوں کہ غانا کے اندر کچھ ہسپتالوں کی ضرورتیں ہیں، کچھ سکولوں کی ضرورتیں ہیں، ان کو کس نسبت سے ترجیح دینی چاہئے؟ یہ میں Suggest کر دیتا ہوں کہ ہسپتال اس ضرورت کو چھ مہینے کے لئے ملتوی کر دے، سکول کی فلاں ضرورت میرے نزدیک زیادہ اہم ہے، وہ پہلے پوری کر لیں۔ان کے پیسے ہیں ، وہاں خرچ ہو جاتے ہیں“۔,, وہ یہ دوطرفہ کوشش ہونی چاہئے۔جو توجہ دلانے والے ہیں اور جن کو توجہ دلائی جاتی ہے، ان میں بڑا فرق ہوتا ہے۔دو چار دن ہوئے ، مجھے اسلام آباد سے یہ رپورٹ ملی کی صرف صد سالہ جو بلی کے ضمن میں اب تیسر اسال ختم ہورہا ہے۔تین سالوں کا چندہ 1/5 ادا ہونا چاہئے ناں تو انہوں نے لکھا کہ اس سے پہلے دو سالوں میں بہت سستی تھی۔بہر حال کوئی عہدیدار مقررتھا، اس کام کے لئے اور اس سال مجھے ( اس فقرے کو میرے دماغ نے نوٹ کیا اور یا در کھا) ایک بہت اچھاور کر مل گیا۔اور اس نے سال رواں میں جو کہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا، ویسے ان کے لحاظ سے اب اس مہینے میں ختم ہو گیا ہے۔پچھلے دو سال کے برابر صد سالہ جوبلی کے انہوں نے پیسے اکٹھے کر لئے۔اور جو ایک سال میں 1/15 کے لحاظ سے بنتا ہے، قریب وہ رقم وصول کر لی۔دو، تین آدمیوں نے ابھی نہیں دیا، وہ کوشش کر رہے ہیں۔پس ان کی آمد قریباً ڈبل ہو گئی ، آدمی بدلنے کے ساتھ۔کئی آدمی ہیں۔ہماری اپیل ہے دماغ کو اور دل کو ، اس کا جذبہ تو ہے، اس کو جھنجھوڑنے کی ہمیں ضرورت ہے۔کئی لوگ اپنے آپ کچھ سمجھتے ہیں۔ایسے آدمی کو بھی خدا نے کہا ہے۔فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ (سورة مجم : 33) 439