تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 438 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 438

ارشادات فرمودہ 02 اپریل 1977ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم - پھر خدا تعالیٰ نے برکت ڈالی۔ایک چھوٹی سی جماعت ، دنیا کی دھتکاری ہوئی ، وہ خدا کی راہ میں اس قسم کی قربانی پیش کر رہی ہے۔میں نے جلسہ سالانہ پر بتایا تھا کہ وہاں ہمارے قریب سترہ ہسپتال کام کر رہے ہیں۔اس وقت وہ کلینک تھے اور میں کلینک چلانے کے لئے ایک ڈاکٹر کو 500 پاؤنڈ دیتا تھا۔اس ہدایت کے ساتھ کہ کوئی بالکل معمولی جھونپڑی لے لو، وہاں بیٹھ جاؤ۔تم نے خدمت کرنے کے لئے اپنی زندگی وقف کی ہے۔وہاں بیٹھ کر بیمار کی خدمت کرو۔جو آدمی نہیں نہیں دے سکتا، اس کا مفت علاج کرو۔اصل تو یہ غرض تھی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے امیر کو کہا کہ اس جھونپڑی میں ایک فقیر منش ڈاکٹر بیٹھا ہے، اس سے جا کر علاج کرواؤ، اس کے ہاتھ میں شفا ہے۔اور وہ آکر بڑے پیسے دے دیتا تھا۔آپریشن کرواتا تھا۔اور بعض دفعہ ایک آدمی دس، دس ہزار فیس دے دیتا تھا۔یہ نصرت جہاں ریز روفنڈ کا چندہ ہے، جس کی ادائیگی کے سلسلہ میں ، میں نے ایک نوجوان کی مثال بیان کی ہے کہ جس نے کہا، میں شادی اگلے سال کرلوں گا اور اس سال میں نصرت جہاں کے پیسے دے دیتا ہوں۔اس اخلاص سے دیئے ہوئے چندے میں خدا تعالیٰ نے اتنی برکت ڈالی کہ جو خدا کے حضور جماعت نے مجموعی طور پر کم و بیش 53لاکھ پیش کیا، اس کے مقابلہ میں تین کروڑ سے زیادہ افریقہ میں Invest ہو چکا ہے، سرمایہ لگ چکا ہے، خرچ ہو چکا ہے۔وہ کہاں سے آیا؟ وہ خدا تعالیٰ کی برکت سے آیا۔پس یہ دباؤ تو ر ہے گا۔یہ اندر کا دباؤ ہے۔دباؤ یہ ہے کہ ہر نفس، ہر مخلص دل یہ سمجھتا ہے کہ میں خدا کی راہ میں قربانی کروں گا تو میں بھوکا نہیں مروں گا۔70ء میں یہ نصرت جہاں کا منصوبہ تین سال کے لئے جاری ہوا تھا۔اب تو اکا دکا آدمی خط لکھتا ہے اور اصرار کرتا ہے کہ مجھ سے پیسے لے لیں، ورنہ ہم حساب Close کر چکے ہیں۔یہ سکیم خدا کے فضل سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے۔اللہ نے بڑا رحم فرمایا۔میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔مگر خدا تعالیٰ تو ساری قدرتوں کا مالک ہے۔اس نے کر کے دکھا دیا۔میں نے انہیں کہا تھا ، سولہ سکول، سولہ ہسپتال بنانے ہیں، جو سولہ جھونپڑیاں ان کو شروع میں دی تھیں، ان میں سے میرے خیال میں بارہ یا شاید اس سے بھی زیادہ پورے ہسپتال کی عمارتیں بن چکی ہیں۔اور ایک ایک عمارت کے اوپر بہت بڑا خرچ آیا ہے۔میرے خیال میں عمارتوں پر جتنا چندہ دیا گیا ہے، اس سے دگنا خرچ ہو چکا ہے۔اس کی Equipment بہترین سائنس کے جراحی کے آلات اس کے اندر لگا دیئے گئے ہیں۔اتنی برکت ! یہ تو دنیا میں نظر آیا۔دنیا میں خدا تعالیٰ برکت اس واسطے دیتا ہے کہ اب جس شخص نے ، مثلاً زید ہے، اس نے کہا، میں شادی اگلے سال کرلوں گا، وہ دوسو پاؤنڈ دے دیتا ہے، 438