تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 437
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ 2 0 اپریل 1977ء جو چندہ نہ دیتا ہو، اس کو چندے کی افادیت بتاؤ ، ضرورت بتاؤ سمجھاؤ ارشادات فرمود و 102اپریل 1977 ء بر موقع مجلس شوری۔۔۔۔جب تک آپ کے اوپر دباؤ نہیں پڑے گا، اس وقت تک آپ ٹھیک کام ہی نہیں کر سکتے۔دونوں طرف یعنی مرکز میں بھی اور مقامی جماعتوں میں بھی۔اور یہ دباؤ طاقت کا دباؤ نہیں۔اس واسطے جو گورنمنٹ کرتی ہے، اس کی تو مثال ہی نہیں دینی چاہئے۔کیونکہ گورنمنٹ کا سارا دباؤ طاقت کا ہے۔حکومت کہتے ہی طاقت کو ہیں۔ملکی طاقت ساری ایڈ منسٹریشن کے ہاتھ میں ہے، وہ کام کرتے ہیں۔لیکن یہاں رضا کارانہ دباؤ ہے۔بڑا عجیب دباؤ ہے۔مثلاً میں خطبہ دیتا ہوں، دس لاکھ کاArrear ہوتا ہے، وہ جماعت آرام سے پندرہ دن میں پورا کر دیتی ہے۔جماعت کے عمل میں جو حسن ہے، اسے مٹانے کی کوشش نہ کریں۔حسن یہ ہے کہ ہمارے مخالفوں نے 70ء میں الزام لگایا تھا کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ نصرت بھٹو کی سیاسی مدد کے لئے کھولا گیا ہے۔اور ایڈمنسٹریشن کے بعض حصے، اس وقت اس سے پہلی حکومت تھی ، پنجاب میں ہمارے گورنر ، جنرل (ریٹائرڈ) عتیق الرحمن صاحب تھے۔ہمارے مخالفوں نے تقریر میں شور مچایا ہوا تھا۔میں نے کہا کہ ان کو کچھ سمجھانا چاہیے کہ ہماری زندگی اور قسم کی ہے۔میں ان کو ملنے گیا۔میں نے کہا کہ آپ کے پاس اس قسم کی رپورٹیں پہنچی ہوں گی۔میں نے کہا کہ کیا آپ ہمیں پاگل سمجھتے ہیں؟ نصرت جہاں ریز روفنڈ میں چندہ دینے والوں میں سے ایک مثال میں دے دیتا ہوں۔انگلستان کی جماعت کے احباب کو میں نے خط لکھا کہ جو تمہارا حصہ رسدی بنتا ہے، تمہیں ادا کرنا چاہئے۔ایک غیر شادی شدہ نوجوان کا مجھے خط آیا کہ اس طرح آپ کی طرف سے تحریک ہوئی اور 200 پاؤنڈ ، اس زمانے کے لحاظ سے پانچ ہزار روپیہ، میں نے نصرت جہاں کا وعدہ کیا ہوا تھا، عام چندے تو وہ اپنی جگہ دیتا تھا۔دوسو پاؤنڈ میں نے اپنی شادی کے لئے جمع کئے تھے ، چند مہینوں تک میں شادی کرنا چاہتا تھا۔اور آپ نے تحریک کی ، میں نے اپنی شادی کے لئے جمع شدہ رقم نصرت جہاں کے لئے دے دی۔اور میں نے کہا، شادی میں اگلے سال کرلوں گا۔یہ جوحسن ہے، جماعت کے عمل میں یہ تو قائم رہے گا۔میں نے ان کو کہا کہ آپ ہمیں پاگل سمجھتے ہیں کہ جو اس جذبہ کے ساتھ چندہ دے رہا ہے، وہ ہم سیاسی اغراض پر خرچ کر دیں گے؟ یہ تو اس کام کے لئے نہیں۔437