تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 423 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 423

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 28 دسمبر 1977ء مبلغین اسلام ہماری دلی دعاؤں کے مستحق ہیں خطاب فرموده 28 دسمبر 1977ء بر موقع جلسہ سالانہ خطاب کے اختتام پر دعائیہ فقرات میں حضور نے فرمایا:۔۔۔۔۔اس زمانہ میں خدا نے جن عظیم بشارتوں کا غلبہ اسلام کے بارہ میں وعدہ کر رکھا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں یا کم از کم ان کے ایک حصہ کو ہماری زندگیوں میں پورا کرے۔تا کہ ہماری روحیں بھی خوش اور مطمئن ہوں۔اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو قبول کرے اور احسن جزا دے، اپنی محبت ذاتیہ ہم میں پیدا کرے اور پھر ہمیشہ ہمیں اپنی رضا کی راہوں پر چلائے۔جو مبلغین اسلام دنیا کے مختلف حصوں میں تبلیغ اسلام میں مصروف ہیں، وہ بھی ہماری دلی دعاؤں کے مستحق ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی زبان اور ان کے قلم میں برکت ڈالے اور وہ اسلام کے نور کو پھیلانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اور ہماری نسلوں کو بھی اپنے مقام کو سمجھنے کی توفیق دے اور اپنی اولادوں کی صحیح تربیت کرنے کی بھی توفیق بخشے۔قرآن کریم کو پڑھنے اور پھر اس پر عمل کرنے کا شوق ہم میں پیدا کر دے۔اور ہماری ہر نسل پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے ہی آگے بڑھتی چلی جائے۔اللہ تعالیٰ ہمارے اموال میں بھی برکت دے۔ہم اس کی رضا میں ہی زندہ رہیں اور اس کی رضا کی حالت میں ہی ہمارا دم نکلے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 29 دسمبر 1977ء) 423