تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 417 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 417

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء تیسری چیز یہ ہے کہ تحریک جدید کے اجراء بعد قریباً آٹھ سال تک بیرونی ملکوں کی جماعتوں کے اپنے چندے کچھ نہ تھے۔لیکن اب وہاں کے احمدی احباب دل کھول کر چندے دیتے ہیں۔مثال کے طور پر غانا ہے۔وہاں لوگ باقاعدگی سے ماہوار چندے دینے کے زیادہ عادی نہیں ہیں۔لیکن جب ان کا سالانہ جلسہ ہوتا ہے تو اس وقت وہ چندہ کے طور پر لاکھوں روپے دے دیتے ہیں۔اور دیتے بھی ہیں، روح مسابقت کے تحت۔ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر۔ان میں باہم اس بات کا مقابلہ ہوتا ہے کہ کون زیادہ چندہ دیتا ہے؟ ان میں اس روح کا پیدا ہو جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔یہ خود ایک بہت بڑا انقلاب ہے کہ پہلے باہر سے روپیہ آکر ان کے ملک پر خرچ ہوتا تھا، اب ایک پیسہ بھی باہر کا ان پر خرچ نہیں ہوتا۔دوران سال بیرون ممالک میں چار نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں اور متعد وزیر تعمیر ہیں۔اور بعض ملکوں میں اس غرض کے لئے زمین خرید لی گئی ہے۔اسی طرح امسال نے مشن بھی قائم ہوئے ہیں۔ایک نیامشن کینیا میں اور ایک نیا مشن کینیڈا میں کھلا ہے اور وہاں مبلغ بھجوائے گئے ہیں۔گزشتہ سال میں ٹورانٹو (کینیڈا) بھی گیا تھا۔وہاں کی جماعت کو مسجد اور مشن ہاؤس کے لئے زمین خریدنے کی طرف توجہ دلائی تھی۔چنانچہ وہاں کی جماعت نے خدا تعالیٰ کے فضل سے شہر کے مضافاتی علاقہ میں ساڑھے چھ ایکڑ زمین خرید لی ہے۔اس طرح سپین میں ہمیں امید ہے کہ مسجد اور مشن ہاؤس کے لیے جلد زمین خرید لی جائے گی۔سپین کے بارے میں تو ہماری غیرت کا سوال بھی ہے۔وہاں مسلمان سات، آٹھ سو برس حکمران رہے ہیں۔پہلے وہ ایک مسلمان ملک تھا۔ہم نے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا کومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دینا ہے۔البتہ جو پہلے مسلمان علاقے تھے، ان میں اسلام کی ازسرنو اشاعت کے لئے ہمیں زیادہ کوشش کرنی ہے۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں ہمیں مسجد اور مشن ہاؤس کے لیے زمین مل جائے۔ایک مشکل وہاں یہ پیش آرہی ہے کہ حکومت زمین خریدنے کی اجازت تو دے دیتی ہے لیکن ایسی شرائط بھی لگادیتی ہے، جنہیں پورا کر ناممکن نہیں ہوتا۔یہ روکیں انشاء اللہ دور ہوں گی۔لیکن آپ کو قربانیاں دینی پڑیں گی۔قربانیاں دینے سے راستہ میں حائل روکیں دور ہوتی چلی جائیں گی۔کوئی روک ایسی واقع نہیں ہو سکتی ، جو آپ کو ایک ہی مقام پر کھڑا رہنے پر مجبور کر دے۔بعض ملکوں میں ، جہاں ہمارے مشن پہلے سے قائم ہیں ، بعض نئی جماعتوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔چنانچہ انگلستان میں دونئی جماعتیں بنی ہیں۔اسی طرح جزائر فجی میں تین نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔خاص 417