تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 404
اقتباس از خطاب فرمود 060 نومبر 1977ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اور شیطان کے حملے بنیادی طور پر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک جماعت مومنین میں اندرونی طور پر تفرقہ اور بداعتقادات پیدا کرنے کی کوشش۔اور دوسرے مخالفین اسلام کو اکسانا کہ شاباش آگے بڑھو تم ہی جیتو گے۔اور جب شیطان ہار جاتا ہے تو آرام سے کہہ دیتا ہے، میں تو تم سے دھوکا کر رہا تھا، جھوٹے وعدے دے رہا تھا۔ہارنے کے بعد وہ یہ زبان استعمال کرتا ہے، لیکن شکست سے پہلے وہ یہ کہ رہا ہوتا ہے، شاباش تم نے ہی جیتنا ہے، تیز ہو جاؤ ، اسلام کے مٹانے کے دن آگئے ہیں وغیرہ وغیرہ۔میں کہتا ہوں، اسلام کے مٹانے کے دن نہیں آئے ، اسلام کے غلبہ کے دن آگئے ہیں۔انشاء اللہ۔( مطبوعه روزنامه الفضل 21 مئی 1978ء) 404