تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 403 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 403

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 06 نومبر 1977ء حضرت مسیح موعوعلیہ الصلوۃ السلام نے فرمایا کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں مرے۔آپ نے اپنی کتاب "مسیح ہندوستان میں اور اس کے علاوہ اور بھی کئی کتب میں لکھا کہ حضرت مسیح افغانستان کے راستے کشمیر گئے اور وہاں وہ فوت ہوئے۔یوز آسف ،شہزادہ نبی نام سے وہاں وہ پکارے گئے اور وہاں وہ دفن ہیں۔ان کی قبر اب تک موجود ہے۔عیسائیوں نے اس پر ہنسی اڑائی ، تمسخر کیا۔وہ سمجھتے تھے ، ایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والا شخص ان کا کیا بگاڑ لے گا؟ مگر اس مدعی کے پیچھے خدا تعالی کی جو طاقت کام کر رہی تھی ، ان کی دنیوی نگاہیں اس طاقت کو نہیں دیکھ رہی تھیں۔آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اپنے الہام سے جو باتیں بتائی ہیں، یہی لوگ ، جو ہنسی اور ٹھٹھا کر رہے ہیں اور اسلام کی دشمنی پر کمر بستہ ہیں، خود تحقیق کریں گے اور جو میں نے باتیں بتائی ہیں، ان کے دلائل اکٹھے کریں گے۔چنانچہ اس زمانہ میں ان لوگوں نے بیسیوں سینکڑوں دلائل اکٹھے کر دیئے ، اس بیان کی صداقت پر جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے متعلق دیا تھا کہ وہ صلیب پر نہیں مرے، صلیب پر سے زندہ اترے، زندہ رہے۔بنی اسرائیل کی جو کھوئی ہوئی بھیٹر میں تھیں یعنی جو مختلف قبائل ادھر ادھر بکھرے ہوئے تھے، ان کو اکٹھا کرنے کے لئے وہ آئے تھے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، اب حالت یہ ہے کہ اس مذاکرہ کے سلسلہ میں ، جو اگلے سال گرمیوں میں ہوگا، کئی ایک عیسائی پادریوں نے تحقیق کی ہے اور کتابیں لکھی ہیں۔ایک پادری کو لکھا کہ شامل ہو تو اس نے کہا ، ہاں کوشش کروں گا کہ ضرور آؤں اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ جب سے میں نے اپنی تحقیق کی کتاب شائع کی ہے کہ واقعی حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں مرے اور کشمیر گئے اور وہاں فوت ہوئے ہیں تو لوگوں نے مجھے احمدی کہنا شروع کر دیا ہے۔وہ کوئی یورپین یا امریکن عیسائی ہے۔غرض روحانی اور اخلاقی دنیا میں ایک زبر دست انقلاب آنا شروع ہو گیا ہے۔میں بتایہ رہا ہوں کہ غلبہ اسلام کے لئے اور بنی نوع انسان کے دل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے کی خاطر جو منصوبے ہیں، جب تک ان منصوبوں میں پجہتی نہ ہو، اس وقت تک کامیابی نہیں ہو سکتی۔پھر تو یہ ہوگا کہ کوئی منصوبہ دائیں طرف کھینچ رہا ہوگا اور کوئی بائیں طرف کھینچ رہا ہوگا۔اور نوع انسانی کو وہ فائدہ نہیں ہوگا ، جو خدا تعالیٰ کی بشارتوں اور اس کے احکام کے مطابق ہمارے مد نظر ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے، شیطان خاموش تو نہیں بیٹھ سکتا، وہ تو وسوسہ ڈالتا ہے، اس کا تو کام ہی یہ ہے۔خدا تعالیٰ نے اس کام کے لئے اسے اجازت دی ہے۔جس طرح اسلام کے حق میں انقلاب عظیم شدت اختیار کر رہا ہے۔اسی طرح شیطان کے حملے میں بھی جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے، ایک شدت پیدا ہورہی ہے۔403