تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 401 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 401

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 06 نومبر 1977ء کے مطابق آپ کی روحانی بھلائی کے لئے دعائیں کرنے والا ہو۔اور یہ دعائیں کرنے والا ہو کہ شیطان کے حملے کبھی بھی کسی احمدی کے خلاف کامیاب نہ ہوں اور ہمیشہ شیطان ناکام رہے۔اور خالی یہی نہیں، یعنی یہ یک طرفہ چیز نہیں بلکہ خلیفہ وقت مخلصین کی جماعت کے ساتھ مل کر وہ وجود بنتے ہیں، جنہوں نے شیطان کے خلاف یہ جنگ لڑنی ہے۔میں تو ایک عاجز بندہ ہوں، لیکن میں جانتا ہوں کہ جماعت کس طرح میرے لئے دعائیں کرتی ہے۔وہ میرے اور اپنے مقاصد کی کامیابی کے لئے دعائیں کرتی ہے۔وہ جماعت کی پریشانیوں میں جب خلیفہ وقت کو پریشان ہونا پڑتا ہے تو پھر جماعت ایک اور لحاظ سے پریشان ہو جاتی ہے کہ ان حالات میں امام وقت کو پریشانی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ حالات بدلے اور یہ پریشانی دور ہو۔جس طرح انگلی کو تکلیف پہنچے تو انسان کی روح تڑپ اٹھتی ہے۔اور اگر کسی کو ذہنی کوفت ہو تو سارا جسم کوفت محسوس کر رہا ہوتا ہے۔یہی حال خلیفہ وقت اور جماعت احمدیہ کا ہے۔پس یہ سمجھنا غلط ہے کہ خلیفہ وقت کوئی اور چیز ہے اور جماعت احمد یہ کوئی اور چیز۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر بڑا فضل کیا ہے۔جماعت احمد یہ اور امام جماعت احمد یہ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔دونوں کے مجموعہ سے ایک چیز بنتی ہے، جو اپنے اندر یکجہتی کی علامت ہے۔اور اس انقلاب عظیم کو اپنے انتہائی عروج تک پہنچانے کا جو منصوبہ ہے، اس میں کامیابی کے لئے یکجہتی ضروری ہے۔ایک تو اندرونی طور پر جماعت میں کوئی تفرقہ نہ ہو۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا کا حکم ہمیشہ سامنے رہے۔اور ہر پہلو سے تفرقہ سے بچا جائے۔اور دوسرے یہ کہ جو غلبہ اسلام کے لئے کام کئے جاتے ہیں اور منصوبے بنائے جاتے ہیں، ان میں پجہتی ہو۔چنانچہ ایک منصوبہ ہے، جس پر انشاء اللہ اگلے سال جون میں کام شروع ہوگا۔اور جس کی رو سے عیسائیت کو اسلام کی طرف ایک خاص منصوبے کے ماتحت دعوت دینی ہے۔یہ منصوبہ تیار ہو گیا ہے۔اب ساری جماعت چونکہ ایک ہے، جماعت نے مشورہ کیا ، میں نے ان سے مشورہ کیا اور وہ منصوبہ تیار ہو گیا۔اس پر کام شروع ہو گیا۔ساری دنیا کے بعض پادری اور غیر پادری جو سکالرز اور متفق ہیں، ان کو اکٹھا کرنے کی سکیم ہے۔اور وہاں دوست یہ مقالے پڑھیں گے کہ حضرت مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر ایک لمبازمانہ گزرا، دنیا میں یہ اعلان کیا تھا کہ یہ دعوئی غلط ہے کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت ہو گئے تھے اور پھر دوبارہ اٹھائے گئے اور آسمانوں پر چلے گئے تھے۔اور یہ کہ وہ زندہ ہیں اور 401