تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 394
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء گیا تھا کہ ایک دفعہ فیصلہ کر لو کہ اسلام سچا ہے یا عیسائیت کچی ہے؟ اور میں نے انہیں کہا کہ تم یہ بہانہ نہیں کر سکتے کہ تم یہ کہہ دو کہ جس نے چیلنج دیا تھا، اس کا تو بڑ المبازمانہ گزرا 1908ء میں وصال ہو گیا تھا۔اگر آج ہم چیلنج قبول کر لیں تو کس کو جا کر کہیں کہ ہم نے چیلنج قبول کر لیا ہے۔ہم سے آکر مقابلہ کرو، اس لئے کہ میں نائب مہدی ومسیح کی حیثیت سے اور خلیفة المسیح کی حیثیت سے تمہیں کہتا ہوں کہ تم چیلنج قبول کرو، میں تمہارے اعتراض کا جواب دوں گا۔یہ 67 ء کی بات ہے۔اس کو بھی دس سال ہو گئے۔لیکن انہوں نے چیلنج قبول نہیں کیا۔اور اپنی خفت مٹانے کے لئے انہوں نے کہا یہ کہ (ڈنمارک کا ایک صحافی ہے، دو سال ہوئے یہاں بھی آیا تھا۔اس نے مجھے بتایا کہ پادری وہاں کہتے ہیں کہ ) وہ تو ہمارے ساتھ بڑے تیز ہو گئے تھے۔میں نے اس کو کہا کہ میں تیز نہیں ہوا تھا۔بلکہ اصل بات یہ کہ میں نے انہیں کہا تھا کہ لمبازمانہ ہوا، یہ چیلنج دیا گیا تھا تم اس کو قبول کرو۔اور مقابلہ کرتے ہیں۔وہ حیران ہو کر کہنے لگا، اچھا یہ بات ہے تو میں جا کر اپنے اخبار میں ان کی خبر لیتا ہوں۔پتہ نہیں خبر لی یا نہیں لی؟ بہر حال اس کو یہ بات سمجھ آگئی تھی۔حضرت مسیح موعود نے اللہ تعالیٰ سے قرآن کریم کا علم حاصل کر کے دنیا کے جس قدر اعتراض اسلام پر پڑ سکتے ہیں ، ان کو دور کرنے کے سامان پیدا کر دیتے ہیں۔روس کے اور دہریوں کے اسلام پر بے شمار اعتراضات ہیں۔لیکن وہ لوگ ہم سے بات نہیں کر سکتے۔ہم عقلی دلائل دیں گے۔وہ مذہب کو نہیں مانتے۔لیکن ایک مذہبی دلائل ہوتے ہیں اور ایک عقلی دلائل ہوتے ہیں۔ہم حضرت مسیح موعود کی تفسیر کی روشنی میں عقلی دلائل سے ثابت کریں گے کہ اسلام پر تمہارے جو اعتراضات ہیں، وہ باطل ہیں اور بودے ہیں۔اور ان کے اندر ذرہ بھر بھی حقیقت نہیں۔اور ساری دنیا کو یہ چیلنج ہے۔لیکن اس لئے نہیں کہ اس سے میری کوئی بزرگی یا آپ کی کوئی بزرگی ثابت ہو۔بلکہ اس لئے کہ تا خدا تعالیٰ کی توحید قائم ہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت انسان پر ظاہر ہو۔اسی لئے یہ سارا انتظام کیا گیا ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اب ہر دو جہاں ، یہ دنیا اور دوسری دنیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔ساری کائنات ہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔لولاک لما خلقت الافلاک لیکن بعثت نبوی کے ساتھ ایک عقلمند انسان پر علی وجہ البصیرت یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ کائنات واقعی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کسی میدان میں بھی کوئی شخص نہیں- ٹھہر سکتا۔اس قدر عظمت ہے، آپ کی۔394