تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 387 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 387

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء انتظام ہوا۔( ٹیلی فون ) اس کے پیغام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا انتظام ہوا۔( ٹیلیگراف اور ٹیلیکس وغیرہ) انسان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے موٹر ، ہوائی جہاز اور دخانی کشتیاں بن گئیں۔غرض سرمایہ دارانہ انقلاب، بڑا عظیم انقلاب تھا۔اس میں چھاپے خانے بن گئے۔کتابیں کثرت سے شائع ہونے کا امکان ہو گیا۔اور نوع انسانی کو اس سرمایہ دارانہ انقلاب نے ایک دوسرے کے بہت قریب کر دیا۔اور سرمایہ دارانہ انقلاب اگر چہ غیر اسلامی انقلاب ہے لیکن اس نے اسلامی انقلاب کے لئے راہ ہموار کر دی اور اس کے لئے سہولتیں بہم پہنچا دیں۔عوظ اس کے بعد دوسرا انقلاب آیا۔وہ Russian Revolution (رشین ریوولیوشن ) کی شکل میں آیا۔روسی انقلاب ، سرمایہ دارانہ انقلاب کی بنیادوں پر علمی تحقیق میں زیادہ توجہ دے کر آگے بڑھا ہے۔اور اس وقت وہ باہر کی دنیا میں غالباً سب سے زیادہ آگے نکل چکا ہے۔اس کے بعد پھر اس کی نقل کرتے ہوئے ، سرمایہ دارانہ ممالک امریکہ اور دوسرے یورپین ممالک اس کے پیچھے چلے۔تاہم روسی انقلاب نے سرمایہ دارانہ مادی انقلاب کے اوپر ایک ذہنی انقلاب کی عمارت بنائی۔اور اگر چہ اس ذہنی انقلاب نے نوع انسان کو فائدہ پہنچانے کی بجائے بہت حد تک نقصان پہنچایا۔لیکن اس نے بھی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ع انقلاب کو عروج پر پہنچانے کی جوتحریک شروع ہو چکی ہے، اس کے لئے بہت سی سہولتیں پیدا کر دیں۔اور اسلام سے باہر تیسرا انقلاب اخلاقی آیا۔یہ اخلاقی انقلاب پہلے دو انقلابوں کی عمارت پر تیسری منزل ہے۔سرمایہ دارانہ انقلاب پہلی منزل، پھر علمی اور ذہنی انقلاب یعنی روسی انقلاب دوسری منزل اور اس پر تیسری منزل اخلاقی انقلاب۔وہ ہے ،Chinese Socialism (چائنیز سوشلزم ہر انقلاب نے اپنے سے پہلی منزل کے اوپر عمارت بنائی۔گویا پہلوں سے بھی فائدہ اٹھایا۔ذہنی انقلاب Russian Intellectual Revolution (رتین اسکیچول ریوولیوشن ) نے سرمایہ دارانہ انقلاب کے اوپر اپنی عمارت کھڑی کی اور چین کے اخلاقی انقلاب نے ، جو ابھی اپنے بچپنے میں ہے ، سرمایہ دارانہ انقلاب اور ذہنی انقلاب، روی کمیونزم کے اوپر اخلاق کی ایک منزل کی بنیاد رکھی۔روسی انقلاب نے اخلاق کی طرف کوئی توجہ نہیں کی۔اور ان کی کتب میں کبھی ایسے اقتباسات بھی ہمیں نظر آ جاتے ہیں کہ انہوں نے اخلاق کو حقارت سے دیکھا ہو کہ یہ کیا چیز ہے؟ حالانکہ خدا تعالیٰ نے جو ز بر دست صلاحیتیں اور قوتیں انسان کو دی ہیں، ان میں سے ایک حصہ اخلاقی طاقتوں کا بھی ہے۔بہر حال ان تین انقلابوں نے جو کہ غیر اسلامی تھے، اسلامی انقلاب کے لئے ، جو اپنی ذات میں ایک زبر دست روحانی انقلاب ہے، راہ ہموار کر دی۔وہ عظیم روحانی انقلاب، جس نے اخلاقی قدروں اور 387