تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 386 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 386

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء جس تیزی کے ساتھ وہ آسمانی رفعتوں کی طرف بڑھ رہا تھا ، وہ تیزی باقی نہیں رہی۔اور اس کے ایک حصہ میں بہت سی خرابیاں پیدا ہوگئیں ، بہت سے بداثرات آگئے ، بہت سی بدعات آ گئیں ، بہت سے ظلم داخل ہو گئے۔لیکن ایک حصہ ایسا بھی رہا ، جس کو محاورے میں Hard Core (ہارڈ کور ) کہا جاتا ہے، یعنی خدا تعالٰی کے ایسے فدائی اور جاں نثار کہ جن کا ذرہ ذرہ خدا تعالیٰ پر قربان اور اس کی تعلیم اور ہدایت کی اشاعت کے لئے وقف تھا، ایسے لوگ بھی موجود تھے۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ یہ جو تنزل کا زمانہ تھا، جس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیج اعوج کا زمانہ قرار دیا ہے، جس میں ظلمات میں پھر ایک حرکت پیدا ہوئی اور انقلاب کی رفتار میں اس کی حرکت میں ایک کمی اور سستی پیدا ہوگئی، اس میں بھی خدا تعالیٰ کے مقربین دریائے عظیم کی طرح تھے۔لیکن یہ نہیں ہے کہ اس کی خبر نہ دی گئی ہو۔بلکہ پہلے سے خبر دی گئی تھی اور یہ بتایا گیا تھا کہ پہلی تین صدیوں میں یہ انقلاب عظیم ترقی کرے گا، پھر اس میں سنتی پیدا ہوگی۔اور پھر ایک ہزار سال تک اس میں آہستہ آہستہ ستی بڑھتی چلی جائے گی۔لیکن اس وقت بھی انقلابی گروہ اپنے مقام کو پہچانتا ہوگا اور پختگی کے ساتھ اپنے مقام پر کھڑا ہوگا۔اور پھر ایک حرکت آسمانوں کی طرف شروع ہوگی۔اور پھر آخری جنگ ہوگی، نیکی کی بدی کے ساتھ۔اور صلاحیت کی شیطانی طاقتوں کے ساتھ۔اور نور کی ظلمت کے ساتھ۔اور پھر وہ بڑھتی چلی جائے گی۔یہاں تک کہ آخری کامیابی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کے انقلاب کو حاصل ہو جائے گی۔اور دوسرے سارے انقلاب دب جائیں گے اور نا کام ہو جائیں گے۔اور ختم ہو جائیں گے اور اپنی شکست کو تسلیم کر لیں گے۔اور پھر وہ انقلابی بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔خدا تعالیٰ کی یہ عجیب شان ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا میں جو انقلاب پیدا کیا گیا، جو حرکت قائم کی گئی، اس کے اس دور میں جو آخری زمانے کے قرب کا زمانہ تھا اور آخری دور کی ابتدا کا زمانہ تھا، ( یعنی آخری زمانے کا ابتدائی حصہ اور اس سے کچھ پہلے کا زمانہ ) اس میں تین زبر دست غیر اسلامی انقلابی حرکتیں پیدا کی گئیں۔یعنی وہ انقلابی حرکتیں تو تھیں لیکن اسلامی نہیں تھیں۔ایک حرکت پیدا ہوئی ، سرمایہ داروں کی۔سرمایہ دارانہ نظام، انقلابی نظام ہے اور بڑاز بر دست انقلابی نظام ہے۔سرمایہ دارانہ انقلابی نظام کے اس دور میں صنعت نے انقلابی ترقی کی۔زراعت نے انقلابی ترقی کی۔علوم نے انقلابی ترقی کی۔ذرائع آمد و رفت اور نقل و حمل نے انقلابی ترقی کی۔یعنی انسان کو جلد تر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا انتظام ہوا۔اس کی آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا 386