تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 385 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 385

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء کہ سارے غریب اور وہ لوگ، جن پر ظلم ہورہاہے، جن کا استحصال کیا جارہا ہے، اکٹھے ہو جاؤ۔ہم تم سب کو ساتھ ملا کر تمہیں ظلم سے نجات دلائیں گے، استحصال سے تم چھٹکارا حاصل کرو گے۔اور پھر ترقیات کی راہ پر اور آگے بڑھیں گے۔لیکن ابھی کتنا وقت گزرا ، ساٹھ سال کے قریب سمجھ لیں ، آپ۔اور ابھی سے ان کی حرکت آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے کی طرف ہونی شروع ہوگئی ہے۔اور وہ ، جنہوں نے ساری دنیا کے PROLETARIAT (پریولیٹریٹ) کو یہ کہا تھا کہ UNITE (یونائٹ) اکٹھے ہو جاؤ ، ہم تمہارے ساتھ مل کر تمہاری قیادت کر کے تمہیں ہدایت دے کر او پر ہی اوپر لے جاتے چلے جائیں گے۔وہی لوگ، جو ساری دنیا کے PROLETARIAT کو ، غریب اور مظلوم کو اکٹھا کر رہے تھے، انہوں نے بعض دوسری قوموں کے ساتھ مل کر اپنے تاثرات کا دائرہ مقرر کر لیا کہ دنیا کے یہ حصے میرے INFLUENCE (انفلوئنس) اور یہ حصے تمہارے INFLUENCE میں ہوں گے۔یعنی جن کے ساتھ لڑائی تھی ، جن کو وہ ظالم کہہ رہے تھے، دنیا کے PROLETARIAT کا ایک حصہ ان کے سپرد کر دیا۔پس وہ جوساری دنیا کو اکٹھا کر کے ایک انقلاب برپا کرنے کا منصوبہ تھا، وہ تو زون کی اس تقسیم کے نتیجہ میں دھڑام سے زمین پر گر گیا اور کامیاب نہیں ہوا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے ایک عظیم انقلاب دنیوی بھی اور روحانی بھی بپا ہوا۔اور کہا گیا کہ یہ آہستہ آہستہ آگے بڑھتا چلا جائے گا۔یہاں تک کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ یہ ساری دنیا کے انسانوں کو صرف PROLETARIAT کو نہیں، بلکہ مظلوم کو بھی اور ظالم کو بھی ، اپنے احاطہ میں لے لے گا۔مظلوم کو مظلومیت سے نجات دلائے گا اور ظالم کو اس کے اندر جو ظلم کرنے کی خرابی اور بدی پائی جاتی ہے، اس سے نجات دلائے گا۔اور ہر دو خدا تعالیٰ کی رحمت کے سائے تلے اکٹھے ہو جائیں گے۔بتایا یہ گیا کہ یہ عظیم انقلاب، ومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ شروع ہوا ہے ، آخری زمانہ کے آنے تک (یعنی جس کو آخری زمانہ کہا گیا ہے، اس کی ابتداء تک ) تو اس کی شکل یہ بنے گی کہ مدوجزر ہوگا، کبھی دنیا کے ایک حصہ میں نیکی کا اور تقویٰ کا اور انصاف کا اور عدل کا اور پیار کا اور بھائی چارے کا اور خیر خواہی کا انقلاب بپا ہوگا۔اور دوسری طرف ایک تنزل شروع ہو جائے گا۔لیکن مجموعی طور پر آسمانوں کی طرف بلند ہوتا ہوا ایک گراف بنے گا۔پھر خیر القرون کی تین صدیوں کے بعد، یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صدی اور بعد کی دو صدیاں گزرنے کے بعد، پھر ایک تنزل کا زمانہ آئے گا۔لیکن وہ نا کامی کا زمانہ نہیں ہو گا۔یعنی وہ زمانہ ایسا نہیں ہوگا کہ ہم کہیں کہ انقلاب نا کام ہو گیا۔بلکہ ہم یہ کہیں گے کہ انقلاب کے اندر ایک ستی پیدا ہوگئی اور 385