تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 381
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1977ء تحریک جدید کا بھی فرض ہے کہ وہ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات کے مطابق اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں ، اسلام کی تبلیغ سے متعلق نئے ذرائع سوچیں اور نئی تدابیر بروئے کارلائیں۔تا کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: 10) کا خدائی وعدہ جلد جلد پورا ہو۔حضرت مہدی علیہ السلام کی جماعت کے ذریعہ اسلام تمام ادیان پر غالب آجائے اور نوع انسانی کو امت واحدہ بنا دیا جائے۔ٹھیک ہے، اس پر کچھ وقت تو لگے گا اور بتایا بھی یہی گیا ہے کہ وقت لگے گا۔لیکن ہر دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ اگر ہماری زندگیوں میں یہ سارا وعدہ پورا نہیں ہوتا تو اس کا بہت سا حصہ تو ہماری زندگیوں میں پورا ہو جائے۔تا کہ ہم بھی ان وعدوں اور بشارتوں کے پورا ہونے سے روحانی فیض اٹھانے والوں میں شامل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اور اسلام کے غلبہ اور بنی نوع انسان کے امت واحدہ بنانے کے جلد تر سامان پیدا کر دئے۔رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ ) 381