تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 365
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اقتباس از درس بیان فرموده 14 ستمبر 1977ء مبلغین کے لئے دعائیں کریں درس بیان فرموده 29 رمضان المبارک بمطابق 14 ستمبر 1977ء وو پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو مبعوث کیا گیا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو یہ عظیم فرزند روحانی دیا گیا ، یہ اس لئے دیا گیا کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: 10) وہ نوع انسانی کو امت واحدہ بنائے۔نوع انسانی کو امت واحدہ بنانے کا کام مہدی کے سپرد کیا گیا ہے۔پس اس کے لئے ہمارے دلوں میں ایک تڑپ ہونی چاہیے۔حیرت یا تمسخر یا استہزاء یا غصہ نہیں ہونا چاہیے کہ مثلا امریکہ اتنی برائیوں اور بداخلاقیوں میں پڑا ہوا ہے۔بلکہ ہمیں رحم آنا چاہیے، ہمارے دل میں ایک تڑپ ہونی چاہیے، ایک لگن پیدا ہونی چاہیے کہ اتنی عظیم نعمت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے نوع انسانی کی طرف مبعوث کی تھی اور یہ لوگ اس سے واقف نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی ہدایت کے سامان پیدا کرے۔دنیا میں خود انسان کے ہاتھ نے فتنہ اور فساد پیدا کر دیا ہے اور انسانوں کے لئے دیکھ کے سامان پیدا کر دیئے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس فتنہ اور فساد کو دور کرے اور دکھ کے سامان سکھ کے سامانوں میں بدل جائیں۔اور جس غرض کے لئے جو چیز پیدا کی گئی ہے، وہ اس غرض کو پورا کرنے والی ہو۔انسان کا ہاتھ خدا تعالیٰ کی مخلوق کے غلط استعمال کے نتیجہ میں اسے انسان کی تباہی اور انسان کو تکلیف دینے کا باعث نہ بنادے۔پھر ہمارے مبلغ ہیں، ان کے لئے دعائیں کریں۔مبلغ بھی اب دو قسم کے ہو گئے ہیں۔افریقہ میں وہیں کے رہنے والے افریقن مبلغ ہیں۔بڑا عجیب کام کرنے والے اور بڑی قربانیاں دینے والے ہیں۔ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں، جو یہاں مرکز میں کبھی نہیں آئے۔اور ایسے بھی ہیں، جو یہاں سے پڑھ کر گئے ہیں۔اور ان پر اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ہے، انہوں نے بڑی فراست کے ساتھ اپنی قوم کو سنبھالا ہوا ہے۔مثلاً عبدالوہاب بن آدم ہے۔اس کے لئے یہ دعا کیا کریں کہ اللہ تعالیٰ شیطان کے ہر وار سے اس کو محفوظ رکھے اور اس کے نفس میں کبھی کوئی خرابی نہ پیدا ہو۔اور وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرتا رہے۔بڑی محنت کے ساتھ اور لگن کے ساتھ اور قربانی کے ساتھ اور فراست کے ساتھ اس نے اپنی قوم کو 365