تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 363 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 363

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 اگست 1977ء اسلام کے غلبہ اور نوع انسانی کے امت واحدۃ بن جانے کی صدی آ رہی ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 05 اگست 1977ء ه عظیم مجدد، جس کو ایک ہزار سال کے لئے امت محمدیہ کا مجدد بنایا گیا، كما استخلف الذین کے ماتحت آخری خلیفہ اور مسیح موعود بنایا گیا ، جس کے سپر دنوع انسانی کو امت واحدہ بنانا کیا گیا اور آپ نے بتایا ہے کہ امت واحدہ بنانے پر تین سو سال سے زیادہ زمانہ نہیں لگے گا۔اور جیسا کہ میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ میرے نزدیک تو ہماری کامیابی کا زمانہ، جسے قریباً آخری کامیابی کہنا چاہیے، وہ دوسری صدی ہے۔جس کے لئے صد سالہ جو بلی فنڈ بھی قائم ہوا اور صد سالہ جو بلی کا منصوبہ بھی تیار ہورہا ہے۔جس صدی کا ہم نے استقبال کرنا ہے، اسلام کے غلبہ کی صدی۔پس اسلام کے غلبہ کی صدی نوع انسانی کے امت واحدۃ بن جانے کی صدی آ رہی ہے“۔( مطبوعه روز نامه الفضل یکم جون ۱۹۷۸ء) 363