تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 361 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 361

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام فرمودہ 03 مئی 1977ء مومن اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ تمام نعمتوں کو اسی کی رضا کے لئے خرچ کرتے ہیں پیغام فرمودہ 03 مئی 1977ء الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر برادران کرام! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اشاعت اسلام کے کام کو تیز تر کرنے اور قرآن کریم کے انوار کو دنیا کے کناروں تک پھیلانے، مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر، عالمی جماعت ہائے احمدیہ کے افراد کی تربیت اور اس غرض سے کہ غلبہ اسلام کے دن قریب سے قریب تر ہوتے چلے جائیں، ایک عالمگیر منصوبہ صد سالہ احمد یہ جو بلی سکیم کی بنیاد رکھی گئی تھی۔اس منصوبے کا اعلان تمام دنیا کے احمدیوں کو مخاطب کر کے پیش کیا گیا تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے مختلف ممالک کے مخلصین جماعت نے میری آواز پر لبیک کہتے ہوئے، انتہائی جوش اور ولولہ کے ساتھ اپنے وعدے لکھوائے ، جن کی ادائیگی خدا کے فضل سے مرحلہ وار ہورہی ہے۔مومن اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ تمام نعمتوں اور قوتوں کو اسی کی رضا کے حصول کے لئے خرچ کرتے ہیں۔اور ہر نیا سال جو آتا ہے، وہ خواہ اپنے ساتھ کتنی ہی آزمائشیں لائے ، مومن ہر حالت میں خدا تعالیٰ پر تو کل رکھتے ہوئے قربانیوں کے میدان میں آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔جماعت احمدیہ کو یہ توفیق مل رہی ہے کہ ہر نیا سال ہم پر جو زیادہ ذمہ داریاں عائد کرتا ہے، احباب انہیں پورا کرتے چلے جائیں گے۔ادائیگیوں کا تیسرا مرحلہ فروری 1977ء میں ختم ہو چکا ہے اور اب خدا کے فضل سے اس عالمگیر منصوبہ کا چوتھا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔احباب نے نئے سال میں اپنے کل وعدہ کا 15\4 حصہ تک ادا ئیگی کرنی ہے۔وبالله التوفيق۔361