تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 360 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 360

ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1976ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم میں آگے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اب یہ ایسا وقت آ گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ان سے بھی زیادہ ہو جائیں یا کم از کم ان کے برابر ہو جائیں۔اب ہمارے مقابلے میں عیسائی اس واسطے بھی اسلام کے خلاف زیادہ متعصب ہوگئے ہیں کہ ان کو نظر آرہا ہے کہ یہ پتہ نہیں کہاں سے آگئے ہیں، جو ہمارے ملک میں انہوں نے مسلمانوں کو تعلیم یافتہ بنا دیا جائے؟ یہ ان کو غصہ ہے ہمارے خلاف۔یا غصے کی ایک وجہ ہے۔اور جن نوکریوں پر پہلے ہم بغیر کسی دوسرے کے مقابلہ کے یا بغیر Competition کے ہماری اجارہ داری تھی۔کیونکہ ان میں پڑھا لکھا آدمی کوئی نہیں تھا۔بہت کم ، شاذ۔استثناء قاعدہ نہیں بنا کرتا۔استثناء قاعدے کو ثابت کیا کرتا ہے۔اب خدا کے فضل سے وہاں تعلیم عام ہوگئی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر چھوٹی اہلیت کے اہل علم لئے جائیں مثلاً میٹرک پاس یا جو ہائرسکینڈری سکول ہیں، وہاں زیادہ چلتے ہیں، مڈل پاس بھی وہاں آجاتے ہیں۔مڈل کے بعد ہائر سیکنڈری سکول ہے۔میرا خیال ہے کہ اب تک ہزاروں ہزار احمدی سکولوں سے بچے پاس ہو کر نکلے ہیں۔مثلاً 70ء میں، میں دورے پر گیا اور اس کے بعد سے اب تک جور پورٹیں ہیں ، ان سے پتہ لگتا ہے کہ سارے کے سارے غیر مسلم، جنہوں نے ہائر سیکنڈری سکول کے امتحان دے کر پاس کیا تھا، انہوں نے جماعت احمدیہ کا فارم پر کیا، سندیں لیں۔بلا استثناء، ایک بھی باقی نہیں رہا۔وہ سارے احمدی مسلمان ہو گئے۔اب ان کو تو ، میرا کام نہیں ، جس نے سمجھانا ہے، وہ ان کو سمجھائے کہ تم نے عیسائیت کو چھوڑا، سب کچھ چھوڑ کر اللہ اکبر کہا، خدا کو گالیاں دینے کی بجائے اس کی عبادت کرنے لگے۔حالانکہ پہلے بتوں کی پوجا کیا کرتے تھے اور بڑے مشرک تھے۔میرے پاس تصویر میں آتی ہیں، اب وہ لوگ بتوں کو آگ میں جلا رہے ہیں اور خدا تعالیٰ کی حمد وثناء انہوں نے شروع کر دی ہے۔وہ پہلے بڑے نالائق اور جاہل تھے۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حقارت کی نظر سے دیکھا کرتے تھے اور اب وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھ رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں، ہمیں یہ مجھ نہیں آرہی کہ جب ہم عیسائی تھے یابت پرست تھے، اس وقت تو ساری خیر تھی۔اور اب جب ہم احمدی مسلمان ہو گئے ہیں تو دنیا میں ایک ایسی آواز بھی اٹھی ہے، جو کہتی ہے تم مسلمان نہیں اور ہمارے پیچھے پڑگئی ہے۔رپورٹ مجلس شورئی منعقدہ 26 تا 28 مارچ 1976ء ) 360