تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 315
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں فرمایا ہے:۔خلاصہ خطاب فرموده 07 اگست 1976ء مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ اس کا مطلب یہ ہے کہ مومن مرد ہو یا مومن عورت، جو بھی خدا تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں اور طاقتوں کو اس طرح ترقی دے گا اور اس طرح انہیں بروئے کارلائے گا کہ اسے اللہ تعالیٰ کی رضا میسر آسکے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ اسے پاکیزہ زندگی ہی عطا نہیں کرے گا بلکہ بدلہ دے گا۔وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ تو اللہ اس مومن مرد اور مومن عورت کو اس کے بہترین عمل کے مطابق اس کے تمام اعمال صالحہ کا پس اگر ہم خدا تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نوع انسان کو کمل تباہی سے بچانے میں کوشاں ہوں گے تو خدا تعالیٰ ہمارے دائرہ استعداد میں ہمارے اس بہترین عمل کو ہمارے جملہ اعمال صالحہ کے اجر کی بنیاد بنادے گا۔پس ہمیں نہ دائیں دیکھنے کی ضرورت ہے ، نہ بائیں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم خدا کی طرف دیکھیں اور اس کی رضا کو مدنظر رکھ کر اس ذمہ داری کو ادا کرتے چلے جائیں، جو اس نے ہمارے کندھوں پر ڈالی ہے“۔حضور نے احباب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ " آپ لوگ نہ دائیں طرف دیکھیں اور نہ بائیں طرف دیکھیں بلکہ اپنی نگاہ سیدھی خدا کی طرف اٹھا ئیں اور اس کی رضا کے حصول کی خاطر اعمال صالحہ بجالائیں۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کسی لحاظ سے بھی خسارہ میں نہیں رہیں گے۔بلکہ بے انداز نفع آپ کمائیں گے۔پھر یہ بھی یادرکھیںکہ اللہ کا پیارا سب سے بڑھ کر ہے۔اس کے پیار سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔امریکہ کی مادی تہذیب اپنی جگہ عظیم ہوگی لیکن ہمارے لئے نہیں۔جن کی نگاہ میں اللہ اور اس کے پیار سے بڑی کوئی چیز نہیں۔اس لیے مختصر الفاظ میں میری نصیحت یہی ہے کہ مادی منافع اور مادی آسائشوں کے پیچھے بھاگنے والے نہ بنو۔بلکہ روحانی اموال اور روحانی منافع کے خواہاں بنو۔اور اپنی پوری ہمت اور پوری طاقت سے اس ذمہ داری کو ادا کرو، جو خدا نے تمہارے کندھوں پر ڈالی ہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں اس کی توفیق عطا کرے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 108اکتوبر 1976ء) 315