تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 313
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطاب فرموده 07 اگست 1976ء بھی پہنچا ہے اور ان کی وساطت سے ان کے ہموطن دیگر احمد یوں کو اور ان کے غیر احمدی دوستوں کو بھی پہنچا ہے۔الغرض ان کا آنا کئی لحاظ سے موجب خیر و برکت ہوا ہے۔جلسہ کے موقع پر بیرونی ملکوں سے احباب کی تشریف آوری کو زیادہ فائدہ مند بنانے کے لئے بعض اقدامات ضروری ہیں۔اس سلسلہ میں ، میں ایک کمیٹی بنادوں گا تا کہ وہ Controlled Visits کا انتظام کرے۔اس کے بعد حضور نے اعلان کردہ منصوبے کے مقصد پر روشنی ڈال کر اس خاص سمت کا ذکر کیا ، جس میں امریکہ کی جماعت کا مسلسل پیش قدمی کرتے چلے جانا ضروری ہے۔اور وہ سمت یہ ہے کہ اہل امریکہ کو اس انتباہی سے بچایا جائے ، جو موجودہ وقت میں خدا تعالیٰ سے دوری اختیار کرنے اور اس کے ساتھ تعلق منقطع کر لینے کے نتیجہ میں روئے زمین کے بنی نوع انسان کے سروں پر منڈلا رہی ہے۔حضور نے فرمایا:۔” خدا تعالیٰ سے یکسر منہ موڑ لینے اور اسے فراموش کر دینے کے نتیجہ میں دنیا مکمل تباہی کے کنارے پر آکھڑی ہوئی ہے۔پیشگوئیوں میں بھی آخری زمانہ میں رونما ہونے والی ایک ہولناک تباہی کا ذکر آتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کا مقصد دنیا کو تباہ کرنا نہیں ہے۔بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بنی نوع انسان ہر طرف سے منقطع ہو کر اس کی طرف واپس لوٹ آئیں اور اس کے ساتھ زندہ تعلق قائم کر کے اپنے آپ کو اس کی امان اور حفاظت کے نیچے لے آئیں۔اس زمانہ میں انہیں مکمل تباہی سے بچانے کی ذمہ داری ہم پر ڈالی گئی ہے۔یہ ذمہ داری بہت عظیم ہے اور اس کے بالمقابل ہم، جن کے کندھوں پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے، از حد کمزور ہیں۔ہمیں کوئی خاطر میں نہیں لاتا۔بایں ہمہ خدا تعالیٰ نے ہمیں مکلف کیا ہے کہ ہم دنیا کو اس کی طرف واپس لا کر اسے مکمل تباہی سے بچائیں۔اسی لئے ہماری تمنا ہے کہ بنی نوع انسان خدا کی طرف واپس لوٹ آئیں۔لیکن محض تمنا سے تو یہ عظیم کام سرانجام نہیں پاسکتا۔اس کے لئے ہمارے مردوں اور ہماری عورتوں سب کو اپنی استعداد کی آخری حد تک پوری پوری جد و جہد کرنا ہوگی“۔حضور نے فرمایا:۔میں نے تقریر کے آغاز میں جو آیت پڑھی ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے مردوں اور عورتوں دونوں کو مخاطب کر کے ایک بہت عظیم الشان حقیقت کی طرف توجہ دلائی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ مؤمن ہونے کی حالت میں جو بھی ، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، موقع اور محل کے مطابق مناسب حال اعمال بجالائے گا، اللہ تعالیٰ اسے یقیناً ایک پاکیزہ زندگی عطا کرے گا۔اور ایسے تمام مردوں اور عورتوں کو ان کے بہترین عمل کے مطابق ان کے تمام اعمال صالحہ کا بدلہ دے گا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں چھ سو کے قریب احکام دیئے۔313