تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 307
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ امریکہ 1976ء حضور نے مزید فرمایا کہ ”جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ میں امریکہ کیوں آیا ہوں اور یہاں میرے آنے کا مقصد کیا ہے؟ میں اس کے جواب میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں یہاں ان لوگوں سے ملنے آیا ہوں ، جن کے دل ہم نے اسلام کے جیت لئے ہیں۔اور پھر میں ان لوگوں سے بھی ملنے اور انہیں دیکھنے یہاں آیا ہوں ، جن کے دل ابھی ہم نے جیتنے ہیں۔“We want to win the hearts of the people of the world۔This is our ideal۔And we shall one day win their hearts for Islam Insha Allah۔We don't believe in violence and this and that۔We believe in love in affection and in selfless service to mankind۔” (ترجمہ:۔ہم دنیا کے لوگوں کے دل جیتنا چاہتے ہیں۔یہ ہمارا مطمح نظر اور منتہائے مقصود ہے۔اور انشاء اللہ تعالی ایک دن ہم اسلام کے لئے ان کے دلوں کو جیت لیں گے۔ہم تشد دو غیرہ میں یقین نہیں رکھتے۔ہم تو محبت اور پیار اور بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت کے قائل ہیں۔) مطبوعه روزنامه الفضل 13 ستمبر 1976 ء ) 307