تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 306 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 306

ارشادات فرموده دوران دورہ امریکہ 1976ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے اس جماعت میں شمولیت اختیار کی ہے۔مثال کے طور پر گھانا میں احمدیوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔اسی طرح سیرالیون، نائیجیریا، گیمبیا، لائیبر یا اور انڈونیشیا وغیرہ میں بہت مضبوط جماعتیں قائم ہیں۔اگر چہ کمیونسٹ خدا تعالی کی ہستی پر ایمان نہیں رکھتے ، پھر بھی بعض کمیونسٹ ملکوں میں بھی احمدی موجود ہیں۔اور جس حد تک بھی ان کے لئے ممکن ہے، وہ لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے اور انہیں اسلام کی طرف مائل کرنے میں مصروف ہیں“۔حضور نے انہیں بتایا کہ " جماعت احمدیہ حقیقی اسلام کی علمبردار ہے۔اور اسے خدا تعالیٰ نے اپنے ایک مامور کے ذریعہ اس لئے قائم کیا ہے کہ یہ محبت اور پیار سے اور بے لوث خدمت کے ذریعہ بنی نوع انسان کے دل جیت کر انہیں اسلام کی آغوش میں لائے۔اور انہیں اسلام کی تعلیم پر عمل پیرا کرا کے اس قابل بنائے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ان کا زندہ تعلق قائم ہو جائے۔اور وہ اپنے خود ساختہ اصولوں کو چھوڑ کر اس کی مرضی کے مطابق زندگی بسر کرنے لگیں۔حضور نے فرمایا:۔دنیا خدا تعالیٰ کو بھلا کر اس سے اپنا تعلق منقطع کر چکی ہے۔ہم اسے پھر خدا تعالیٰ کی طرف واپس لانا چاہتے ہیں۔اور لوگوں کو اس کا حقیقی عبد بنانا چاہتے ہیں۔ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ ہم ایک دن دنیا کے تمام دوسرے انسانوں کی طرح اسلام کے لئے امریکیوں کے دل بھی جیت لیں گے۔رہا یہ سوال کہ ہم دل کس طرح جیتیں گے؟ سو ہم ان کے دلوں کو محبت سے، پیار سے اور بے لوث خدمت سے جیتیں گے۔ہم تشد د یا طاقت کے استعمال میں یقین نہیں رکھتے۔کیونکہ اسلام اپنی اشاعت کے لئے ہر گز طاقت کا محتاج نہیں ہے۔مذہب کا تعلق دل سے ہے اور دلوں کو طاقت کے ذریعہ نہیں بدلا جاسکتا۔ہاں محبت اور پیار سے انہیں بدلا جا سکتا۔ہمیں کسی سے دشمنی نہیں ہے، ہمیں تمام بنی نوع انسان سے پیار ہے۔ان کے لئے بحجر محبت اور پیار کے ہمارے دلوں میں اور کچھ نہیں ہے۔تمام انسان ، خواہ وہ کسی بھی ملک یا قوم سے تعلق رکھتے ہیں، ہمیں یکساں طور پر پیارے اور عزیز ہیں۔انہیں فلاح کا راستہ دکھانے کے لئے ہمارے دلوں میں بے پناہ تڑپ ہے۔ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ بالآخر ہم محبت اور پیار اور خدمت کے ذریعہ لوگوں کے دلوں پر فتح پا کر انہیں فلاح کے راستہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہو جائیں گئے“۔306