تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 305
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ امریکہ 1976ء حضور نے فرمایا:۔ہم کالوں اور گوروں میں قطعاً کوئی تفریق نہیں کرتے۔ہمارے نزدیک سب انسان ، خواہ ان کا تعلق کسی بھی رنگ ونسل سے ہو، برابر ہیں۔اسلام انسان انسان کے درمیان کامل مساوات کی تعلیم دیتا ہے۔اس لئے ہم اسلام کا پیغام پہنچانے میں کوئی تفریق روا نہیں رکھتے۔سفید قوموں نے ابھی اس طرف کم توجہ کی ہے۔لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ سفید نسل کے کسی شخص نے اسلام قبول نہ کیا ہو۔یورپ اور امریکہ میں کئی ایک سفید نسل کے لوگ اسلام قبول کر چکے ہیں۔گو ابھی ان کی تعداد تھوڑی ہے۔تاہم ہمیں امید ہے کہ اگر ہمارے مبلغین صحیح رنگ میں کام کریں تو سفید نسل کے لوگ بھی بڑی تعداد میں اسلام میں داخل ہوں گئے۔آخر میں کیتھلین کرم نے عرض کیا کہ اہل ڈیٹن کے لئے آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ حضور نے فرمایا:۔میں چاہتا ہوں کہ آپ ڈیٹن کے شہریوں تک میرا یہ پیغام پہنچا دیں کہ میں ان کے لئے دعا گو ہوں کہ خدا تعالیٰ انہیں اپنے فضلوں سے نوازے۔یہی وہ بہترین تحفہ ہے، جو میں ان کی خدمت میں پیش کر سکتا ہوں۔اس کے بعد پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں نے حضور سے امریکہ اور یورپ کے دورے کے مقصد اور جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض وغایت کے متعلق متعد دسوالات دریافت کئے۔حضور نے ان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ان پر واضح فرمایا کہ جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کے اس آخری دور ( نشاۃ ثانیہ ) میں اپنے ایک مامور کے ذریعہ اس لئے قائم فرمایا ہے کہ یہ جماعت محبت اور پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت کر انہیں اسلام کی آغوش میں لائے اور ان میں خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم کرنے کی اہلیت پیدا کرئے“۔حضور نے ان کے سوالوں کے جو جواب دیئے ، ان کا خلاصہ ذیل میں ہدیہ قارئین ہے۔حضور نے فرمایا:۔جماعت احمدیہ، جس کا میں سربراہ ہوں، کی شاخیں دیگر ممالک کی طرح امریکہ میں بھی قائم ہیں۔اگر چہ یہاں ابھی احمدیوں کی تعداد چند ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔تاہم امریکہ کی قریباً 26 ریاستوں میں احمدیوں کی جماعتیں موجود ہیں۔جو کم و بیش امریکی باشندوں پر مشتمل ہیں۔اس کے علاوہ بعض دیگر 305