تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 304
ارشادات فرموده دوران دورہ امریکہ 1976ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم مس کیتھلین نے دریافت کیا، آپ مختصر الفاظ میں کیا پیغام دینا پسند کریں گے؟ - حضور نے فرمایا:۔تمام بنی نوع انسان کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنا سیکھیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ انسان اس زمانہ میں ہم جنسوں سے محبت کرنا بھول گیا ہے۔اس لئے نت نئے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور اسے انہیں حل کرنے کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے؟ حضور نے فرمایا:۔ہم محبت سے، پیار سے اور بے لوث خدمت کے ذریعہ لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دے کر انہیں با ہم ایک دوسرے سے محبت کرنے کا درس دیتے چلے جائیں گے۔ہم اس بات پر پختہ ایمان رکھتے ہیں کہ ایک دن آئے گا ، جب دنیا کے تمام بنی نوع انسان ہماری آواز پر کان دھریں گے۔اور اس پر لبیک کہتے ہوئے ، حق و صداقت کو قبول کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے۔بنی نوع انسان اس زمانہ میں اپنی پیدائش کے مقصد کو فراموش کر چکے ہیں۔تہذیب کی گرم بازاری کے باوجودلوگوں نے خدا سے تعلق منقطع کر لیا ہے۔اسی لئے وہ اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں۔ایک اندھیرے سے نکلتے ہیں تو دوسرے اندھیرے میں پھنس جاتے ہیں۔احمدیت ، جو حقیقی اسلام کا دوسرا نام ہے، آئی ہی اس لئے ہے کہ وہ لوگوں کو خدا کی طرف بلائے اور انہیں اس قابل بنائے کہ خدا کے ساتھ ان کا زندہ تعلق قائم ہو جائے۔ہماری جماعت میں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں ، جن کا خدا کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہے۔وہ ان سے ہم کلام ہوتا ہے، انہیں مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کی قبل از وقت اطلاع دیتا ہے اور اس دنیا میں ان کی رہنمائی کرتا ہے۔حضور نے اس امر کے ثبوت کے طور پر مس کیتھلین کو بتایا کہ ”خدا نے ہمیں بتایا ہے کہ اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے گا۔یعنی تمام بنی نوع انسان یا ان کی غالب اکثریت اسلام قبول کرلے گی۔حتی کہ کمیونسٹ بھی ، جو اپنے زعم میں آسمانوں سے خدا کے وجود کو اور زمین پر سے اس کے نام کو مٹانا چاہتے ہیں، اسلام کی آغوش میں آجائیں گے۔اور خدا تعالیٰ کے حقیقی عبد بن کر دنیا میں زندگی گزاریں گئے۔رپورٹر مذکورہ نے ایک سوال یہ دریافت کیا کہ اب تک آپ کی تحریک امریکہ میں زیادہ تر رنگدار امریکیوں میں مقبول ہوئی ہے، جبکہ سفید امریکیوں نے اس کی طرف بہت کم توجہ کی ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟ 304