تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 253
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1975ء وقت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا سر جھک جایا کرتا تھا۔مگر اس سے زیادہ ممکن نہیں ہے۔کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ دیکھنے والوں نے دیکھا اور بیان کرنے والوں نے بیان کیا کہ ایک موقع پر جب آپ سوار تھے، خدا تعالیٰ کی نعمتوں اور رحمتوں کی یاد میں اور اس کے حمد کے گیت گاتے ہوئے آپ کا سر جھکنا شروع ہوا اور جھکتا چلا گیا۔یہاں تک کے آپ کی پیشانی کاٹھی کے اوپر لگ گئی۔اب اس سے زیادہ آپ کیسے جھک سکتے ہیں؟ لیکن خدا کے پیار میں اور خدا کی حمد میں اور خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے جہاں تک وہ سر جھک گیا تھا، اگر اس سے زیادہ نیچے جھکنا تمہارے لئے ممکن نہیں تو اس حد تک جھکنا تو تمہارے لئے ممکن ہے۔اور بڑی ہی بے غیرت ہوگی وہ پیشانی، جو اس کے بعد اپنا سر اٹھائے۔پس جو عاجزی کا مقام تمہیں عطا ہوا ہے، اور یہ بڑاز بر دست مقام ہے ) اسے مت بھولو۔( مطبوعه روزنامه الفضل 21 فروری 1976ء) 253