تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 219 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 219

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطبہ جمعہ فرموده 17 اکتوبر 1975ء کیونکہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے، صداقت نے کبھی شکست نہیں کھائی۔سچ ہی ہمیشہ کامیاب ہوا ہے اور ہمیشہ جھوٹ نے ہی بالآخر شکست کھائی ہے۔ایسے لوگ جو جھوٹی باتیں پھیلاتے اور جھوٹ کی اشاعت کرتے ہیں، ان کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ ہمیں مجبور کرتا ہے کہ کتابچے اور رسالے شائع کر کے ان کی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور انہیں خدا تعالیٰ کی امان کے نیچے لایا جائے۔بہر حال قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر کی اشاعت کے لئے دو یا تین پر یسوں کا ہونا از بس ضروری ہے۔اور بعد کے حالات نے ان کی ضرورت کو اور بھی واضح کر دیا ہے۔یورپ میں تبلیغ اسلام کی مہم کو تیز کرنے کے سلسلہ میں بعض اور ضروری اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔”ہم نے پروگرام بنایا ہے کہ آئندہ پندرہ سال میں پانچ نئی مسجد میں یورپ کے مختلف ملکوں میں بنائی جائیں۔ایک مسجد اٹلی کے اس حصہ میں تعمیر کرنے کا ارادہ ہے، جو یوگوسلاویہ کے قریب ہے۔پھر جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا امیچور ریڈیوکلبز (Immature Radio Clubs) کا قیام اور دنیا بھر کے احمد یہ مشنوں میں ٹیلیکس کے نظام کا قیام بھی ضروری ہے۔تاکہ مشنوں کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ قائم ہو اور ایک دوسرے کو غلبہ اسلام کے ضمن میں ضروری معلومات بہم پہنچائی جاسکیں۔اللہ تعالیٰ دنیا کے مختلف حصوں میں اسلام کی ترقی کے سامان کرتا ہے اور اسے کامیابیاں عطا فرماتا ہے۔لیکن ان کی خوشخبری دوسرے مشنوں کو بہت دیر سے ملتی ہے۔اگر ٹیلیکس کے ذریعہ مشنوں کا باہم رابطہ قائم ہو تو ایسی اطلاعات انہیں فوری طور پریل سکتی ہیں اور وہ نزول افضال الہی پر اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر بجالا سکتے ہیں“۔احباب انگلستان کو فی الوقت ان کا سب سے اہم اور مقدم فرض پھر یاد دلاتے ہوئے فرمایا:۔اس وقت نمبر ایک کام آپ کے سامنے یہ ہے کہ آپ نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں اپنے وعدوں میں سے مارچ یا حدا پریل 1976 ء تک پچھتر یا اسی ہزار پاؤنڈ کی رقم ادا کرنی ہے۔گوٹن برگ میں مسجد کی تعمیر شروع کرنے کے لئے وہاں فوری طور پر رقم بھیجنے کی ضرورت ہے۔پہلے سے جمع شدہ رقوم میں سے ہیں ہزار پاؤنڈ کی رقم تو اس ہفتہ وہاں بھیج دی جائے گی۔مزید بیس ہزار پاؤنڈ دسمبر میں بھیجنا ہوں گے۔اسی طرح وہاں قسط وار رقوم بھجوائی جائیں گی۔کنٹریکٹر نے مجھے کہا تھا کہ اخراجات کی کل رقم بنگ میں جمع کرا دی جائے تا کہ وہ تعمیر شروع کر سکے۔اس پر میں نے اسے کہا، کیا میری زبان ضمانت کے طور پر کافی نہیں ہے؟ رقم کی تم پرواہ نہ کرو۔وہ حسب ضرورت ساتھ کے ساتھ ہم مہیا کرتے رہیں گے۔اس پر 219