تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 165
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء آپ اپنی تاریخ دیکھیں۔ایک وقت وہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طاقت دنیا کی نگاہ میں بس اتنی تھی کہ مولوی محمد حسین بٹالوی ، جس کی اپنی کوئی حیثیت نہیں تھی ، وہ کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ اس شخص کو میں نے ہی اٹھایا تھا اور میں ہی اس کو گراؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقام اور آپ کی پوزیشن دشمن کی نگاہ میں اتنی کمز ور تھی کہ ایک شخص کھڑا ہو کر یہ نعرہ لگاہ رہا ہے۔ان دنوں میں جب کہ اہل حدیث اور دیو بندیوں وغیرہ کے خلاف بڑا سخت اشتعال تھا اور اب بھی ان کی کوئی حیثیت نہیں، اسی لئے میں ان کی مثال دے رہا ہوں۔وہ کھڑے ہو کر یہ اعلان کر رہے تھے۔اور آج اتنا انقلاب اور اتنی بڑی تبدیلی آگئی ہے کہ یہ سمجھا جانے لگا ہے کہ جب تک سب لوگ جمع نہ ہوں، جب تک اہل قرآن، جوصرف ظاہری اسلام پر کار بند ہیں وہ اور اہل کتاب، جو دشمنان اسلام ہیں اور اہل الحاد، جو مذہب کے بھی شدید مخالف ہیں، یہ تین زبر دست طاقتیں اکٹھی نہیں ہوں گی ، احمدیت کو مٹایا نہیں جاسکتا۔کتنا بڑا انقلاب بپا ہو گیا ہے، خدا کے فضل سے۔اس کے مقابلے میں ہماری کوششیں تو ہیں ہی نہیں۔مولوی محمد حسین بٹالوی کا جو اعلان تھا ، وہاں سے چل کر اس اعلان پر آگئے ، جو میں نے ابھی بتایا ہے کہ وہ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ احمدیت کو مٹانے کے لئے مخالف طاقتوں کو اکٹھا ہونا چاہئے اور ہالینڈ کے متعلق ہمیں جو علم ہوا ہے، وہ بھی میں نے آپ کو بتا دیا ہے۔الحاد کی متعلق جو میں نے کہا ہے، میں اس کی بھی مثال بتا دیتا ہوں۔ہمیں یہ علم ہوا ہے کہ روس نے جو کہ مذہب کا دشمن ہے، اس نے ڈنمارک کے غیر احمدیوں میں سے ایک گروہ کو کہا، تم احمدیوں کے مقابلہ میں ان کی مخالفت کرنے کے لئے اپنی ایک مسجد اور مشن بناؤ اور سارے پیسے ہم دیں گے۔تم تو مذہب کے ہی دشمن ہوتو مسلمانوں کی مسجد اور مشن ہاؤس بنانے کے لئے کیسے تیار ہو گئے ؟ میں جب سوچتا ہوں تو میرا دل خدا کی حمد سے بھر جاتا ہے کہ کجاوہ دن کے محمد حسین بٹالوی جیسے ایک انسان کو یہ جرات ہوگئی کہ وہ کھڑا ہو کر یہ کہے کہ میں نے ہی اس شخص کو بلند کیا اور میں ہی گراؤں گا۔اور کجا آج کا دن کہ دنیا یہ سمجھنے لگی کہ جب تک دنیا کی تین کی بڑی طاقتیں اکٹھی نہیں ہو جاتیں، احمد بیت کو شکست نہیں دی جاسکتی۔پس تم خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے گا ؤ اور یقین رکھو کہ تم کچھ نہیں۔لاشئی محض ہو۔لیکن اس سے زیادہ یہ یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ سب قدرتوں کا مالک ہے اور اس نے جو فیصلہ آسمان پر کیا ہے، زمین کی مجال نہیں ہے کہ اس کو روک سکے۔انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا“۔مجلس مشاورت 1974 ء افتتاحی خطاب مورخہ 29 مارچ 1974ء ) 165