تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 164
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم گیا۔اتنی بڑی کوشش کسی منصوبے کو کامیاب کرنے کے لئے انسانی آنکھ نے اس سے قبل نہیں دیکھی اور نہ آج تک کسی نے سنا۔لیکن اس انتہائی کوشش کے بعد چین کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ روس غلط ہے۔وہ تو Revisionist بن گیا ہے۔اس نے مارکس اور لینن ازم کے اصول چھوڑ دیئے ہیں۔یعنی اتنی بڑی کوشش ناکام ہوگئی۔ابھی To each acccording to his needs کے مرحلے میں جو آخری کامیابی ہے، تم داخل نہیں ہوئے اور ناکامی کا تمہارے اپنے بھائیوں نے اعلان کر دیا۔ناکامی دووجہ سے ہوتی ہے۔یا تو اس وجہ سے کہ اس کے لئے کوشش نہیں ہوتی ، صحیح اور پوری تدبیر نہیں ہوتی۔اور یا اس لئے کہ اس منصوبے کے اندر کوئی اندرونی خامیاں ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ بنیادی طور پر نا کامی کی کوئی اور وجہ نہیں ہے۔پس یا تو منصوبے کی کوئی اندرونی کمزوری ہے اور یا اس کے لئے کوشش نہیں کی گئی۔جہاں تک کوشش کرنے کا سوال ہے، کوشش کی گئی۔اور میں نے بتایا کے ایسی زبر دست کوشش کی گئی کہ انسانی آنکھ نے کسی منصوبے کو کامیاب کرنے کے لئے اتنی زبر دست کوشش آدم سے لے کر آج تک نہیں دیکھی۔پس کوشش میں کی تو وجہ نہیں ہوسکتی۔اس واسطے لازمی طور پر منصوبے کے اندر کوئی خامی ہے، کوئی نقص ہے، کوئی کمزوری ہے، جس کی وجہ سے کمیونسٹ ناکام ہو گئے۔اور یہ بات تمہارا دشمن نہیں کہ رہا بلکہ تمہارا بھائی کہہ رہا ہے۔ایک سوشلسٹ کہہ رہا ہے۔چین کہ رہا ہے کہ روس Revisionist بن گیا ہے۔میں یہ بتا رہا ہوں کہ وعدہ یہ ہے کہ روس میں ریت کے ذروں کی طرح احمدی ہوں گے۔ہر احمدی کا دل اس یقین سے پر ہونا چاہیے۔گو موجودہ حالات اس سے مختلف ہیں۔وہ مذہب کا نام نہیں لیتے ، نہ لینے دیتے ہیں۔لیکن ہمارا خدا کہتا ہے کہ رشیا میں احمدی ریت کے ذروں کی طرح دیکھے جائیں گے۔جہاں آپ کو ریت نظر آتی ہے، وہاں ریت کے ذرے ہی نظر آتے ہیں۔کیا وہاں کچھ اور بھی نظر آیا کرتا ہے؟ شاید چڑیا کی بیٹ وغیرہ نظر آ جائے۔پس اتنے زیادہ ریت کے ذروں کا مطلب ہے کہ وہاں احمدی ہی احمدی ہوں گے۔پھر حجاز کے متعلق کہہ دیا اور دوسرے ممالک کے متعلق کہہ دیا، یعنی اسلام کے آخری غلبہ کی پیشگوئی کی تفصیل بتادی۔یورپ کے متعلق کہ دیا کہ یورپ اسلام کے جھنڈے تلے آ جائے گا۔آج ان لوگوں میں الحاد اور خباشت ہے اور بداخلاقی کا اتنا مظاہرہ ہے کہ آپ تصور میں بھی نہیں لا سکتے۔لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں انہیں ہدایت دوں گا اور ان کے اخلاق کو درست کروں گا۔اور ان کے لئے روحانی رفعتوں کے سامان پیدا کروں گا۔چونکہ خدا فرماتا ہے، اس لئے یہ ہوکر رہے گا۔اور ہورہا ہے، تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہے۔164