تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 163
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء والے رب سے تمہاری جنگ ہے۔اور دنیا کی کوئی طاقت خدائے واحد و یگانہ اور قادر مطلق کے مقابلہ میں نہ کامیاب ہوئی اور نہ ہو سکتی ہے۔بہر حال اس وقت افق احمدیت اور افق اسلام پر جو حالات ہیں، وہ میں آپ دوستوں کو بتانا چاہتا تھا۔اس کے مطابق آپ کو تدبیر کرنی چاہئے۔ہمارا بھروسہ خدا تعالیٰ پر ہے۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو روس میں ریت کے ذروں کی طرح احمدی دکھائے۔وہ رشیا، جو مذہب کا دشمن ہے اور جس کی اتنی طاقت ہے کہ کوئی حد ہی نہیں ، وہ رشیا، جو اس وقت اپنے کلایمکس (Climax) کو پار کر کے اب اپنے تنزل کی طرف جا تا ہوا ہمیں نظر آ رہا ہے۔اس وقت تو وہ ترقی کی طرف تھا ، جس وقت یہ کہا گیا تھا کہ رشیا میں، میں اپنی جماعت کو ریت کے ذروں کی طرح دیکھتا ہوں۔اس وقت تو اس کا ہر قدم دنیوی لحاظ سے ترقی کی طرف تھا۔انہوں نے ستاروں پر کمندیں ڈالیں۔لیکن اب انہی کا ایک بھائی کھڑا ہو گیا ہے۔یعنی سوشلزم میں Belive کرنے والا ، چین ، جس نے ان کی ناکامی کا اعلان کر دیا۔اس مضمون کو واضح کرنے کے لئے ایک چھوٹی سی بات میں اور بتا دوں۔اشتراکیت نے کہا تھا کہ ہماری جو آخری کامیابی ہوگی ، اس کے بعد انسانی معاشرے کی شکل یہ بنے گی۔To each acccording to his needs یعنی ہر شخص کو اس کی ضرورت کے مطابق دیا جائے گا۔یہ ان کی آخری کامیابی کی شکل ہے۔روس میں To each acccording to his needs نہیں دیا جارہا۔یعنی آخری کامیابی انہیں حاصل نہیں ہوئی۔اس سے پہلے جو مرحلہ ہے، جو کہ پہلی سٹیج ہے، اس کے متعلق کارل مارکس وغیرہ نے لکھا تھا کہ اس میں یہ اصول چلے گا کہ To each acccording to his work یعنی جتنا کوئی کام کرے، اتنا اس کو دیا جائے۔اس مرحلے کے بعد وہ انتہائی کامیابی کا مرحلہ آئے گا، جس میں To each acccording to his needs ہوگا۔لیکن قبل اس کے کہ وہ مرحلہ آتا، جس تک پہنچنے کے لئے اتنی جدو جہد کی گئی کہ لاکھوں کی قربانی دے دی گئی۔اپنے آپ کو درست کرنے کے لئے ، قومی اصلاح کے لئے خود روس کے اندر علاقوں کا Massacre کیا گیا۔اتنی دولت لٹائی گئی کہ کوئی شمار ہی نہیں۔دنیا کے علاقے فتح کئے گئے اور ان کی دولتیں اشتراکیت کو قائم کرنے کے لئے خرچ کی گئیں۔ملک ملک میں اپنے جاسوس اور ایجنٹ مقرر کئے گئے اور ان پر پانی کی طرح روپیہ بہایا 163