تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 1 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 1

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 09 نومبر 1973ء ساری دنیا پر جماعت احمدیہ کی پہلی روحانی یلغار تحریک جدید کے ذریعہ ہوئی خطبہ جمعہ فرمودہ 09 نومبر 1973ء مندرجہ ذیل خطبہ جمعہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد چہارم میں شامل ہونے سے رہ گیا تھا، اس لئے اسے جلد پنجم کے شروع میں درج کیا جارہا ہے۔مرتب ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کومجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کا سالانہ اجتماع تھا۔اس کے معابعد دوران سر کا بڑا شدید حملہ ہوا، جس کا اثر ابھی تک باقی ہے۔اس وقت میں تحریک جدید کے چالیسویں سال کا اعلان کروں گا۔تحریک جدید جماعت احمدیہ کی تاریخ میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔تحریک جدید کی ابتداء سے قبل اگر چہ احمدیت دنیا کے ملک ملک میں پہنچ چکی تھی اور قریبا ہر ملک میں دو ایک خاندان احمدیت کی طرف منسوب ہونے والے تھے لیکن منتظم طور پر اس وقت کے ہندوستان سے باہر بھی کام نہیں شروع ہوا تھا۔اگر چہ جماعت اپنے مرکز اور اس ملک میں جہاں جماعت کا مرکز تھا، مضبوط ہو رہی تھی اور پھیل رہی تھی اور وسعت اختیار کر رہی تھی اور طاقت پکڑ رہی تھی۔لیکن اپنے مرکز کے ملک سے باہر منظم اور وسیع اور مؤثر اور کامیاب کام ابھی شروع نہیں ہوا تھا۔پھر ”تحریک“ کی ابتدا ء1934ء میں ہوئی تو جس طرح کوئی طاقت اپنی حدود میں سمانہ سکے اور پھر وہ زور لگا کر باہر نکلے اور پھیلے، اس طرح جماعت احمدیہ کی طاقت، جس کو اللہ تعالیٰ نے دنیا میں اسلام کے غلبہ کے لئے قائم کیا تھا، ملک ہند میں سمانہ سکی۔پھر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے کہ وہ ملک ہند سے باہر نکلی اور بڑے زور اور جذبہ اور قربانیوں کے ساتھ جماعت نے بیرون ہند غلبہ اسلام کی مہم کی کامیاب اور شاندار ابتداء کی۔ہماری جماعتیں، جو بڑی کثرت سے نائجیریا میں باغان یا سیرالیون میں پائی جاتی ہیں یا مشرقی افریقہ کے بہت سے ممالک میں ہیں یا یورپ کی مساجد یا وہاں کے مشن ہاؤسز (Mission Houses) اور یورپ میں جو لمبے عرصہ سے ایک کام ہو رہا ہے، یہ بھی تحریک جدید کا کام ہے۔صرف ایک مہ 1