تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 139
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء اور اس طرح میرے دل میں اللہ تعالیٰ کی بڑی حمد پیدا ہوئی کہ ہماری زندگیاں چھوٹی چھوٹی پریشانیوں میں الجھنے کے لئے تو نہیں۔ہمارے اوقات تو اسلام کی خدمت کے لئے وقف ہیں۔چنانچہ اس رویا سے مجھے بہت لطف آیا۔میں نے خدا تعالیٰ کی بڑی حمد کی۔ذراسی پریشانی تھی اور خدا تعالیٰ نے خوشی اتنی بڑی پہنچا دی کہ ساری جماعت کے لئے برکت کے سامان پیدا کئے جائیں گے۔پس اس میں میرے لئے بھی خوشی ہے اور آپ کے لئے بھی خوشی ہے۔آپ لوگوں نے ، یعنی اہل ربوہ نے باہر سے آنے والے وفود کے ساتھ بڑے حسن سلوک کا نمونہ دکھایا۔ہمارے ایک یوگوسلاوین دوست بھی آئے ہوئے تھے۔یوگوسلاویہ کمیونسٹ ملک ہے اور ان کا خیال ہے کہ وہ غریبوں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ایک اور یوگو سلاوین بھی آئے ہوئے تھے، جو یوگوسلاویہ میں رہتے ہیں۔ایک تو سویڈن سے آئے تھے، جن کا خاندان بھی سویڈن میں رہتا ہے۔اور ایک سوئٹزر لینڈ سے آئے تھے، جن کا خاندان یوگوسلاویہ میں ہے، صرف وہ نوکری کرنے کے لئے ، مزدوری کرنے کے لئے دس، پندرہ سال سے سوئٹزر لینڈ میں رہ رہے ہیں۔جب وہ واپس گئے تو جماعت نے پوچھا کہ ربوہ کے جلسہ کے بارہ میں تمہارے کیا تاثرات ہیں؟ انہوں نے بہت کچھ بتایا۔لیکن ایک عجیب بات نظر آئی۔ہر شخص کا دماغ الگ ہوتا ہے۔مجھے ان کی بات سن کر بڑا لطف آیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وہاں اتنا خیال رکھا گیا کہ جس طرح وہ مرغی جو بچے دینے کے لئے انڈوں پر بیٹھی ہوئی ہو ، جس طرح وہ اپنے انڈوں کا خیال رکھتی ہے کہ ٹوٹ نہ جائیں، اسی طرح ہمارا خیال رکھا گیا۔اب وہ یہ پیار لے کر گئے ہیں۔ہماری دنیا، پیار کی دنیا ہے، ہم نے اس وقت دنیا کو پیار کا سہارا دینا ہے۔بہر حال یہ جو وفود واپس گئے ہیں، اس کے نتیجہ میں امریکہ سے اطلاعات آرہی ہیں۔عملا کیا ہوگا؟ والله اعلم لیکن ہم تو امید کر سکتے ہیں کہ شاید اگلے سال وہاں سے سواحمد ی جلسہ سالانہ پر آجائیں۔ان کی رہائش کی بعض ضرورتیں ہیں، جو ہم نے پوری کرنی ہیں۔اس دفعہ بھی مختلف جگہوں پر ان کی رہائش کا انتظام کیا گیا تھا۔میں خود اس کام کی نگرانی کرتا رہا۔بڑا خیال رکھا لیکن کچھ زیادہ ضرورت تھی۔اب فضل عمر فاؤنڈیشن نے 20 بیڈ روم یعنی سونے والے کمروں پر مشتمل (مع بڑے ہال کھانے اور بیٹھنے کے ) گیسٹ ہاؤس بنانا شروع کر دیا ہے۔یہ ان کا تحفہ ہو گا۔جزاکم اللہ۔آپ ان کے لئے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کے کاموں میں برکت ڈالے۔ایک اور چھوٹا گیسٹ ہاؤس فوراً بنانے کے لئے میں نے صدر انجمن احمدیہ کو ہدایت کی ہے۔ایک انصار اللہ کو کہا ہے کہ وہ بنا لیں اور ایک خدام الاحمدیہ سے کہا ہے کہ وہ بنا ئیں۔انصار اللہ 139