تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 113
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اگست 1974ء سخت گھڑیوں ہی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کے اظہار کا لطف آتا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اگست 1974ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ بتلاؤں کا زمانہ ، دعاؤں کا زمانہ ہے۔اور سخت گھڑیوں ہی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت اور پیار کے اظہار کا لطف آتا ہے۔ہماری بڑی نسل کو بھی اور ہماری نوجوان نسل اور اطفال کو بھی ، مردوزن ہر دو کو یہ یقین رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محبوب مہدی کے ذریعہ غلبہ اسلام کا جو منصوبہ بنایا ہے، اسے دنیا کی کوئی طاقت نا کام نہیں کر سکتی۔اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے منصوبوں کو زمینی تدبیریں ناکام نہیں کیا کرتیں۔پس غلبہ اسلام کا یہ منصوبہ تو انشاء اللہ پورا ہوکر رہے گا۔جیسا کہ کہا گیا ہے، اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا۔اور جیسا کہ ہمیں بتایا گیا ہے نوع انسانی کے دل جماعت احمدیہ کی حقیر قربانیوں کے نتیجہ میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے فتح کئے جائیں گے۔اور نوع انسانی کو حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں رب کریم کے قدموں میں جمع کر دیا جائے گا۔یہ بشارتیں اور یہ خوشخبریاں تو انشاءاللہ پوری ہو کر رہیں گی۔ایک ذرہ بھر بھی ان میں شک نہیں۔البتہ جس چیز میں شک کیا جاسکتا ہے اور جس کے نتیجہ میں ڈر پیدا ہوتا ہے، وہ صرف یہ ہے کہ جو ذمہ داریاں اللہ تعالیٰ نے اس کمزور جماعت کے کندھوں پر ڈالی ہیں، اپنی بساط کے مطابق وہ ذمہ داریاں ادا کی جارہی ہیں یا نہیں ؟ پس جماعت اپنے کام میں لگی رہے۔یعنی تدبیر کے ساتھ اور دعاؤں کے ساتھ غلبہ اسلام کے جہاد میں خود کو مصروف رکھے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دیتی چلی جائے۔وہ خدا جو ساری قدرتوں کا مالک اور جو اپنے امر پر غالب ہے، اس نے جو کہا ہے، وہ ضرور پورا ہوگا۔خدا کرے کہ ہماری زندگیوں میں ہماری کوششوں کو مقبولیت حاصل ہو اور غلبہ اسلام کے وعدے پورے ہوں اور ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔اس زمانہ میں بالخصوص ان ایام میں دعاؤں پر بہت زور دینا چاہئے۔میں نے اجتماعی دعا کی ایک تحریک کی تھی لیکن مختلف اطراف سے ملنے والی خبروں سے پتہ لگا ہے کہ بعض جگہ وہ ایک خشک بدعت کا رنگ اختیا کر گئی ہے۔اس لئے میں آج سے اس طریق کو بند کرتا ہوں۔اب نماز مغرب اور فجر کے بعد 113