تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 107 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 107

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 مئی 1974ء یہ سمجھنا غلطی ہے کہ آرام کے ساتھ ہم آخری غلبہ کو حاصل کر لیں گے خطبہ جمعہ فرمودہ 24 مئی 1974ء۔۔۔۔ہماری جماعت اس وقت مہدی اور مسیح علیہ السلام کی جماعت ہے۔اور وہ احمدی، جو یہ سمجھتا ہے کہ ہمیں دکھ نہیں دیئے جائیں گے، ہم پر مصیبتیں نازل نہیں کی جائیں گی، ہماری ہلاکت کے سامان نہیں کئے جائیں گے، ہمیں ذلیل کرنے کی کوششیں نہیں کی جائیں گی اور آرام کے ساتھ ہم آخری غلبہ کو حاصل کر لیں گے، وہ غلطی خوردہ ہے۔اس نے اس سنت کو نہیں پہچانا، جو آدم سے لے کر آج تک انسان نے خدا تعالیٰ کی سنت پائی۔ہمارا کام ہے، دعائیں کرنا۔اللہ تعالیٰ کا یہ کام ہے کہ جس وقت وہ مناسب سمجھے ، اس وقت وہ اپنے عزیز ہونے کا ، اپنے قہار ہونے کا جلوہ دکھائے اور کچھ کو ہلاک کر دے اور بہتوں کی ہدایت کے سامان پیدا کر دئے۔۔۔۔پس ہمیں خدا تعالیٰ نے بڑا عظیم وعدہ دیا ہے اور بڑی عظیم بشارت دی ہے کہ ہمارے ذریعہ ہم ، جو بالکل کمزور ہیں اور اس دنیا میں ایک دھیلہ بھی ہماری قیمت نہیں ہے، ہمارے ذریعہ سے اللہ تعالی اسلام کو ساری دنیا پر غالب کرے گا۔اور جب دنیا کے بادشاہوں کے جرنیل اس کے کروڑواں حصہ کارنامہ کرتے ہیں تو ان کو بادشاہوں کی طرف سے انعام ملتا ہے۔تو وہ جوحقیقی بادشاہ اور عالمین کا بادشاہ ہے، اس کی خاطر سب جماعت کے افراد اور جماعت بحیثیت مجموعی یہ کام کرے گی اور دنیا میں اسلام کو غالب کرے گی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار دنیا کے دل میں میسیج کی طرح گاڑ دے گی تو جو تمام خزانوں کا مالک ہے اور بادشاہوں کا بادشاہ اور حقیقت میں ہے ہی وہی بادشاہ ، باقی تو سب یونہی ہیں، اس کی طرف سے ہمیں کتنا بڑا انعام ملے گا، جس کی ہم توقع رکھتے اور امید رکھتے ہیں۔مطبوعه روز نامہ الفضل 08 جولائی 1974 ء) 107