تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 103 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 103

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 17 مئی 1974ء دنیا کو امت واحدہ بنانے کا کام جماعت احمدیہ کے سپرد کیا گیا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 17 مئی 1974ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔گذشتہ ہفتہ بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف میں گذرا ہے۔اس وقت بھی میں کمزوری محسوس کر رہا ہوں۔لیکن میں چاہتا تھا کہ جماعت کو دعائیں کرنے کی طرف توجہ دلاؤں، اس لئے میں جمعہ کی نماز پڑھانے کے لئے آ گیا ہوں۔جیسا کہ ہمیں قرآن عظیم سے معلوم ہوتا ہے اور جیسا کہ میں پہلے بھی متعدد بار توجہ دلا چکا ہوں کہ جس قدر عظیم ذمہ داریاں ہوتی ہیں، اسی کے مطابق بشارتیں ملتی ہیں۔اور جس قدر عظیم بشارتیں ملیں ، اسی کے مطابق انسان کو ذمہ داریاں اٹھانی پڑتی ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ امت محمدیہ کو جس قدر بشارتیں ملی ہیں، پہلی کسی امت کو اس قدر بشارتیں نہیں ملیں۔امت محمدیہ کے اندر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اسلام قبول کرنے والوں اور آپ کی صحبت میں رہ کر تربیت حاصل کرنے والوں کو جو بشارتیں ملیں اور جن کے مطابق انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھا اور نباہا، اس قدر بشارتیں بعد میں آنے والے افراد امت کو نہیں ملیں۔اور نہ اس قدرذمہ داریاں ان پر ڈالی گئیں۔اس لئے کہ جب کام شروع کیا جاتا ہے تو ابتداء میں کام کرنے والوں پر بہت زیادہ بوجھ پڑتا ہے۔ایک چھوٹی سی مثال، بالکل ہی چھوٹی سی مثال میں دیتا ہوں اور چونکہ میری زندگی کا مشاہدہ ہے، اس لئے مختصر بیان کر دیتا ہوں۔کچھ باتیں آپ کے سامنے آجائیں گی۔اس وقت مجلس خدام الاحمدیہ کافی فعال مجلس ہے، اس کا ایک اپنا دائرہ عمل اور دستور ہے۔اس کے جو ابتدائی کام تھے، وہ بڑی حد تک مکمل ہو چکے ہیں۔اب بھی ہمارا نوجوان بہت ہمت اور بڑی قربانی سے کام لینے والا ہے۔اور شروع میں بھی یہی حال تھا۔جب میں 1938ء میں ولایت سے واپس آیا تو اس وقت مجلس خدام الاحمد یہ نئی نئی قائم ہوئی تھی۔اس کا کوئی دستور بھی نہیں تھا۔نیا نیا کام تھا۔اس کو چلانے کا کوئی تجربہ بھی نہیں تھا۔مجھے یاد ہے کہ شروع میں جب قادیان میں باہر کیمپ کی شکل میں خدام الاحمدیہ کا سالانہ اجتماع کیا تو اس وقت چونکہ یہ نیا نیا کام تھا اور تجر بہ نہیں تھا، اس لئے یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ مقام اجتماع کے گرد بانس کیسے لگانے ہیں اور ان پر رسیاں کس 103