تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 95
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 02 مئی 1974ء ان کے جو ہادی اور رہنما تھے ، جن کی طرف یہ منسوب ہوتے ہیں، انہوں نے مہدی کا زمانہ تو نہیں پایا مگر اسے شان اور مقام کے لحاظ سے شناخت کیا اور اس کی عظمت اور شان کے متعلق اپنی کتب میں لکھا۔یہ جنگ شروع ہو چکی ہے اور جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں، اس جنگ میں اس آخری معرکہ میں، جو معرکہ مہدی موعود نے اسلام کی خاطر اور توحید کو قائم کرنے کے لئے اور نوع انسانی کے دل جیت کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دینے کے لئے لڑنا تھا، اس معرکہ میں بھی یہ وقت ، جس میں ہم اس جلسہ سالانہ کے بعد داخل ہو گئے ہیں، یہ بڑی اہمیت کا مالک ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو میں دیکھ رہا ہوں اور جو میرے کان آسمانی آواز سن رہے ہیں اور جو میری قوت شامہ خوشبو سونگھ رہی ہے، وہ یہ ہے کہ جو اس صدی کے یعنی جماعت احمدیہ کی زندگی کی پہلی صدی کے یہ آخری پندرہ سال ہیں، اس صدی کے بہ پندرہ سال اس لحاظ سے سب سے اہم ہیں کہ اس صدی میں اس سے قبل وہ تیاری ، جودوسری صدی کے لئے ہمیں پہلی صدی میں کرنی تھی، اتنی شدت اور اتنی وسعت کے ساتھ اور اتنے بڑے پیمانہ پر کبھی نہیں کی ، جوان پندرہ سال کے اندر ہم نے کرنی ہے۔اور پھر اس کے بعد ہماری زندگی کی۔۔۔اس معرکہ کی زندگی کی یہ معرکہ جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا اور جیسا کہ قرآن کریم میں اشارے پائے جاتے ہیں، قریباً دوصدیوں اور کچھ سالوں تک پھیلا ہوا ہے۔) جو چیز میں دیکھ رہا ہوں، وہ یہ ہے کہ پہلی صدی تیاری کی تھی۔چنانچہ ہم مثلاً پچاس ں میں چلے گئے۔اب ان اگلے پندرہ سال میں ہم امید کرتے ہیں کہ دنیا کے ہر ملک میں ہم چلے جائیں گے۔ہم پچاس ایسے ملکوں میں چلے گئے ، جہاں کے چندے بھی ہمارے رجسٹروں پر آتے ہیں اور دنیا کا بہت بڑا حصہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس عظیم جہاد کے احاطہ میں اور دائرہ کے اندر لے لیا ہے۔لیکن کچھ ملک ایسے بھی ہیں، جہاں اکا دکا احمدی ہو گا لیکن وہاں جماعتیں نہیں ہیں۔نہ جماعت فی الحال بن سکتی ہے۔کیونکہ کوئی ایک احمدی ایک شہر میں اور کوئی دوسرا دوسو میل دور۔میں نے بتایا تھا کہ سوڈان میں ایک ہی خاندان 1930ء میں احمد کی ہوا اور وہ بھی ابھی تک احمدی ہے۔اس کا رابطہ مرکز سے کوئی نہیں تھا ، اب اچانک ہوا۔وہ بھی مغربی افریقہ کے ایک ملک میں۔تو اس طرح احمدی تو شاید ہر ملک میں ہوگا۔لیکن جہاں جماعتیں بنائی جاسکیں، ایسے حالات میں وہ کام بھی ہم نے ان پندرہ سالوں میں کرنا ہے۔اور بہت سی تیاری کرنی ہے۔تو یہ صدی، دوسری صدی کے استقبال اور اس کی تیاریوں کی تکمیل کے لئے ہے۔اور تیاری کے نقطہ نگاہ سے اس صدی کے یہ سال بہت اہم ہیں۔95