تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 945
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم جماعت احمد یہ عالمگیر کے نام اہم پیغام غلبہ اسلام کی مہم آپ سے مالی جہاد کا بھی مطالبہ کرتی ہے صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ کے نویں مرحلے کے آغاز پر جماعت احمدیہ عالمگیر کے نام اہم پیغام الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ میرے عزیز بھائیو اور بہنو! هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں ادائیگیوں کا آٹھواں مرحلہ بخیر و خوبی ختم ہوا اور نواں مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ آٹھویں مرحلہ میں مخلصین جماعت نے پچھلے سالوں سے بڑھ کر اس مبارک تحریک میں قربانی دی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اموال میں بہت برکت دے اور آپ اپنی تابندہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے ، اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں کرتے چلے جائیں۔عالمگیر جماعت ہائے احمدیہ کے تمام امراء اور صدر صاحبان کے نام میرا یہ پیغام ہے کہ آپ نے اپنے اپنے ملک کے اندر نویں مرحلہ میں زیادہ سے زیادہ وصولی کرنی ہے۔آپ کی طرف سے پوری کوشش ہوئی چاہئے کہ سال ختم ہونے سے پہلے آپ کی جماعت میں وعدہ کرنے والوں میں سے ایک بھی فرد ایسا نہ رہ جائے ، جس نے اپنے کل وعدہ کا 9/15 تک نہ ادا کر دیا ہو۔اس کے لئے آپ کو ابھی سے اپنی مساعی کا آغاز کر دینا چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے۔یادرکھئے کہ غلبہ اسلام کی مہم آپ سے مالی جہاد کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ انہیں سات سو گنا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اجر مل سکتا ہے۔ہمت کریں اور اپنے قدم تیزی سے آگے بڑھاتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ ہماری حقیر خدمت کو شرف قبولیت بخشے۔آمين اللهم آمين والسلام ( دستخط) مرزا ناصر احمد مطبوعه روز نامہ الفضل 18 مارچ 1982ء) 945