تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 367
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از درس بیان فرموده 14 ستمبر 1977ء یہ دونوں کام ایک ہی وقت میں شروع ہوتے ہیں۔یعنی ادھر وہ بیعت کرتی ہے اور ادھر کپڑا خرید کر برقع سلانے کا آرڈر دے دیتی ہے۔اس گندے ماحول میں وہ پردہ شروع کر دیتی ہے۔اور یہ خدا کی شان ہے کہ امریکہ جیسے امیر ملک میں اور اپنی دنیا میں مست ملک میں اور اپنی بداعمالیوں میں کھوئے ہوئے ملک میں کہ جن کو اپنی کوئی ہوش ہی نہیں ہے، وہاں اس قسم کے دل اور اس قسم کے دماغ اور اس قسم کی عز عقلیں پیدا ہورہی ہیں اور اس قسم کی روحیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو رہی ہیں۔پھر ہماری کتنی ذمہ داری ہے، جو کہ مرکز کے رہنے والے ہیں۔مرکز بمعنی ربوہ کے رہنے والے اور مرکز بمعنی پاکستان کے رہنے والے۔یہ ہمارا ملک ہے، جہاں ہماری جماعت کا مرکز ہے۔پس ہماری بڑی ذمہ داریاں ہیں۔خدا نے کہا ہے کہ میں تم میں ایک ایک وقت میں لاکھوں مسجد ڈ بنادوں گا۔اب کیا تم ایک صدی کے بعد محض ایک مجدد کی تلاش کرو گے؟ اور اس کی ساری نعمتوں کو ٹھکرا دو گے؟ ہمارے بعض مبلغ بڑی تکلیف اٹھاتے ہیں۔ہم ان کو بڑے تھوڑے گزارے دیتے ہیں۔آپ حیران ہوں گے کہ ہمارا ایک مبلغ یورپ کے ایک ملک میں پڑھ رہا ہے، اس نے لکھا ہے کہ چھٹیوں میں میرا کالج کا ہوٹل بند تھا اور جتنا ہم اس کو گزارہ دیتے ہیں، اس نے لکھا ہے کہ اس کا قریباً ساٹھ ستر فیصد میں ایک کمرے کا کرایہ دے رہا ہوں، جس میں میں رہ رہا ہوں۔مہینے کے کل گزارے کا 70-60 فیصد۔تو وہ کھائے گا اور پیئے گا کہاں سے؟ غرض وہ بڑی تنگی ترشی میں گزارہ کرتے ہیں۔بڑی قربانی دینے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول کرے اور ان کا بھی اور ہم سب کا بھی خاتمہ بالخیر کرے۔فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ ) (البقرة : 133) پس ان کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔پھر بہت سے مسلمان علاقے ہیں، جو بڑی سخت تنگی میں وقت گزار رہے ہیں، ( مجھے نام لے کر ان کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔ان کے لئے دعائیں کریں۔اور یہ دعائیں کریں کہ اے خدا! تو نے وعدہ کیا ہوا ہے کہ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے منسوب ہونے والا ہے، تو اس کی مدد کو آئے گا۔ایمان کے بہت بڑے بڑے وعدوں کے علاوہ ایک چھوٹا سا وعدہ یہ بھی ہے۔ہمارے دل میں اس نے پیار ڈال دیا ہے۔367